گورنر خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی پر علی امین گنڈاپورکو مناظرے کا چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا( کے پی کے) فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی کے حوالے سے علی امین گنڈاپور کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہےکہ کارکردگی وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک فیصد بھی بہتر ہوئی تو وزیر اعلیٰ سندھ مستعفی ہو جائیں گے، لیکن اگر علی امین گنڈاپور مناظرے میں ہار گئے تو انہیں استعفا دینا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اجلاس میں ایک مؤقف اپناتے ہیں اور بعد میں اس سے مکر جاتے ہیں،ہم کسانوں کے ساتھ مل کر سول نافرمانی کریں گے اور دیکھیں گے کہ وزیر اعلیٰ کسانوں سے ٹیکس کیسے وصول کرتے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے کبھی صوبے کے حقوق کے لیے اسلام آباد میں جنگ نہیں لڑی، لیکن کے پی حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ صوبے کو بحران کی طرف لے جانا ہے، کئی سالوں سے صوبے کے کاشتکاروں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کسان ٹیکس کے خلاف اسپیکر کے پی اسمبلی کو خط لکھا جا چکا ہے اور وہ چترال سے ڈی آئی خان تک ہر جگہ کسانوں کے احتجاج میں ان کے ساتھ ہوں گے، حکومت نے غریب کسانوں سے بھتہ لینا شروع کر دیا ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں کسانوں کو سہولت دینے کے لیے کسان کارڈ فراہم کیے جا رہے ہیں، مگر خیبر پختونخوا میں کسانوں سے زبردستی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے کسانوں نے زرعی ٹیکس کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے سامنے کسان دھرنا دیں گے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں کسان کنونشن کے دوران احتجاج کا اعلان کیا گیا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے بعد صوبے بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیر اعلی علی امین کہا کہ
پڑھیں:
کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے، آئی جی خیبر پختونخوا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں عوام کی جانب سے رضاکارانہ اسلحہ جمع کروایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے ہیں، اگلے مرحلے میں عوام کی جانب سے رضاکارانہ اسلحہ جمع کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسحلہ جمع نہ کروانے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی جب کہ ٹل پارا چنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے 10 چوکیاں بنائی جائیں گی۔