ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کر رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، جس میں مشہور اداکار کے بیٹے کا نام بھی سامنے آگیا۔ پوش علاقے سے گرفتار مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کر رہا تھا۔ ملزم ساحر حسن کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ملی ہے اور وہ ارمغان کو بھی منشیات فروخت کرتا تھا۔ 

ملزم ساحر حسن نے تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں، ساحر حسن نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کر رہا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ بازل اور یحییٰ نامی منشیات فروشوں سے ڈرگز حاصل کرکے شہر کے پوش علاقوں میں فروخت کرتا ہے۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق ملزم ساحر حسن کو ڈیفنس فیز 6 خیابان راحت سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے خلاف منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: منشیات فروخت کر کے بیٹے حسن کے

پڑھیں:

منشیات کی قطر، سعودی عرب اور دبئی  اسمگلنگ کی کوششیں ناکام؛ ملزمان گرفتار

راولپنڈی:

اینٹی نارکوٹکس نے منشیات کی قطر، سعودی عرب اور دبئی  اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے  ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران 8 مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 65 لاکھ سے زائد مالیت کی 57.325 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

حکام نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحا جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 788 گرام آئس برآمد کرلی۔ علاوہ ازیں ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی  1460 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں جب کہ اسلام آباد میں کوریئر آفس میں دبئی بھیجے جانے والے پارسل سے 4.485 کلو مشتبہ منشیات برآمد ہوئی ہے۔

اُدھر پسنی، گوادر کے غیر آباد علاقے سے اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 46 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ جناح کرکٹ اسٹیڈیم سیالکوٹ کے قریب سے 2 ملزمان سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں کوریئر آفس کے ذریعے خانیوال بھیجے جانے والے پارسل سے 2 کلو آئس برآمد ہوگئی۔

پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے لاہور گوجرانوالہ اور فیصل آباد بھیجے جانے والے پارسل سے مجموعی طور پر  130 گرام چرس اور 600 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ شاہ خاکی راولپنڈی کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔

اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں جیل روانہ
  • کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
  • لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
  • پاکستان میں منشیات فروشوں کے رابطے کس ملک کے سمگلروں سے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات
  • اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر
  • منشیات کی قطر، سعودی عرب اور دبئی  اسمگلنگ کی کوششیں ناکام؛ ملزمان گرفتار
  • شہر اقتدار میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتاریاں
  • بھارت: مشہور ٹی وی اسٹار کی 36 سال کی عمر میں خودکشی
  • جیکب آباد: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 100 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والے 2 گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات