سپر ہائی وے پر 2 ٹرکوں اور کار میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی:
سپر ہائی وے حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے کاٹھوڑ پل کے قریب دو ٹرکوں اور ایک کار کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ایدھی حکام کے مطابق، جاں بحق شخص کی عمر تقریباً 35 سال ہے، تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔
حادثے کے بعد زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کی مدد سے بقائی ٹول پلازہ کے قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
دو شدید زخمی افراد، 35 سالہ وقاص احمد اور 32 سالہ غلام حسین کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس حادثے کی وجوہات کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے علاقے مندرہ چکوال روڈ پر ٹرالر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دکان میں گھس گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرالر سوار ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پر ٹرالر اچانک بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوا اور مارکیٹ کے بنی دکان کے فرنٹ کو توڑتا ہوا اندر گھس گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرالر سوار 28 سالہ اکبر محمود جاں سر پرشدید چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔
حادثے میں تین افراد 26 سالہ کامران الطاف ،18 سالہ محمد عمر ،22 سالہ ثاقب نواز زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈیڈ باڈی سمیت اسپتال منتقل کردیا۔