جاں بحق ہونے والے متوفی محمد اشرف صنعتکار ہیں اور ڈیفنس واقعے اپنی رہائش گاہ سے سائٹ ایریا میں واقع اپنی فیکٹری اشرف انٹرپرائز جا رہے تھے کہ نیٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی کی جانب جاتے ہوئے ٹریلر نے گاڑی، موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر مار دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے نیٹی جیٹی پل پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جب تیز رفتار ٹریلر نے کار، موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کے علاقے نیٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی پل کی جانب جاتے ہوئے تیز رفتار ٹریلرر جسٹریشن نمبر ایس ایم اے 129 نے عقب سے کار، موٹرسائیکل اور رکشے کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں سیاہ رنگ کی کار رجسٹریشن نمبربی ایم 4598 پل پر لگی آہنی باڑ توڑتے ہوئے پل سے نیچے لوہے کے پائپوں پر جا گری۔ حادثے میں گاڑی میں سوار باپ، بیٹا موقع پر جاں بحق اور ایک بیٹا زخمی ہوگیا، جنہیں پہلے نجی اسپتال اور بعد ازاں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں رکشہ ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد نیٹی جیٹی پل پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔ 

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 62 سالہ محمد اشرف اور انکے بیٹے 40 سالہ نوید شامل ہیں، حادثے میں متوفی محمد اشرف کا دوسرا بیٹا عثمان محمد اشرف اور ایک رکشہ ڈرائیور شمس الحہی زخمی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ایس ایچ اوڈاکس نفیس الرحمن نے بتایا کہ خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے متوفی محمد اشرف صنعتکار ہیں اور ڈیفنس واقعے اپنی رہائش گاہ سے سائٹ ایریا میں واقع اپنی فیکٹری اشرف انٹرپرائز جا رہے تھے کہ نیٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی کی جانب جاتے ہوئے ٹریلر نے گاڑی، موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر مار دی۔ ٹکر کے نتیجے میں گاڑی پل سے نیچے جا گری، گاڑی میں سوار صنعتکار باپ بیٹا جاں بحق اور ایک بیٹے سمیت رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لیکر اس کی تلاش شروع کر دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سائیکل اور رکشے کو ٹکر مار دی نیٹی جیٹی پل موٹر سائیکل

پڑھیں:

لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے ایم اے او کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق، اور 32 سالہ اقرہ زوجہ ساجد شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 4 افراد جاں بحق
  • فیصل آباد: موٹر وے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • کراچی، خونی ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا
  • کراچی: ملیر کینٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
  • کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
  • کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے بائیک سوار طالب علم بحق، دوسرا زخمی
  • کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طالب علم بحق، دوسرا زخمی
  • کراچی میں 4سال قبل چوری شدہ موٹرسائیکل کا چالان مالک کو بھیج دیا گیا
  • کراچی میں چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان، شہری حیران و پریشان