2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا۔
باکو میں پاکستان آذربائیجان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان تعمیری بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا، دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، مختلف شعبوں میں تعاون پر آذربائیجان کی قیادت کے شکر گزار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاشی سرگرمیوں سے معیشت میں استحکام آئے گا۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخطپاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب کا انعقاد ہوا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کر رہے ہیں، نارتھ ساؤتھ راہداری کاروباری سرگرمیوں اور روابط میں معاون ثابت ہوگی، راہداری مستقبل میں گیم چینجر ثابت ہوگی، سرمایہ کاروں کو تجارتی سہولتیں دینے سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ گزشتہ دورہ پاکستان کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دو روزہ دورۂ آذربائیجان میں دوسری کاراباخ جنگ کے شہداء اور ہیروز کی یادگار فتح پر حاضری دے کر خراج عقیدت پیش کیا۔
اس سے پہلے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان آئل اور گیس کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے معاہدے ہوئے، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کے سمجھوتے، 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں پر اپریل میں اسلام آباد میں دستخط ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کے معاہدوں وزیراعظم شہباز شریف دونوں ممالک کے درمیان ارب ڈالر کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد:پاکستان اور ایران نے صحت، تعلیم، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ٹرانسپورٹ سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وفاقی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان 22 ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس تہران میں ہوا، جس میں دونوں ممالک کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر تجارت جام کمال نے کی، جن کے ہمراہ سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم سمیت اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وفد کی سربراہی وزیر اربن ڈیولپمنٹ فرزانہ صادق نے کی۔
ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ اجلاس کے اختتام پر دونوں ممالک کے درمیان اہم پروٹوکولز پر دستخط ہوئے، صحت، تعلیم، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ٹرانسپورٹ سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق ہوا، دونوں ممالک کے درمیان لیبر کوآپریشن کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کمیٹی تعمیرات، ٹیکسٹائل اور زراعت جیسے شعبوں میں مزدوروں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے حوالے سے تجاویز دے گی۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق 23 ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس آئندہ سال اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔