دیامر ڈیم متاثرین سے اظہار یکجہتی، صوبائی وزیر کا مستعفی ہونے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
دیامر بھاشا ڈیم متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر زراعت انجینئر محمد انور نے چلاس میں متاثرین ڈیم کے دھرنے میں اپنا استعفیٰ پیش کیا اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر زراعت انجینئر محمد انور نے چلاس میں متاثرین ڈیم کے دھرنے میں اپنا استعفیٰ پیش کیا اور کہا کہ میرے عوام سڑکوں پر ہوں اور میں وزارت کے مزے لوں یہ ہو نہیں سکتا۔ میں عوامی نمائندہ ہوں اور یہ سیٹ مجھے عوام نے دی ہے۔ محمد انور کی جانب سے اس اعلان کے بعد پورا مجمع انجینیئر انور زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2025ء) مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، حادثے میں صوبائی وزیر زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور میں حادثہ پیش آیا ہے۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے علاقے ڈیفنس روڈ پر حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے دوران مریم اورنگزیب زخمی ہو گئیں، انہیں آنکھ کے قریب چوٹ آئی، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔