چلاس، ڈیم متاثرین نے لانگ مارچ کی کال دیدی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اتور کے روز وفاقی وزیر امیر مقام اور واپڈا حکام نے دھرنے پر بیٹھے ڈیم متاثرین کی کمیٹی سے مذاکرات کیے، کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات کا کوئی نتیجہ سامنے نہ ۔آسکا، جس کے بعد متاثرین ڈیم نے لانگ مارچ کی کال دیدی۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر ڈیم متاثرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد مظاہرین نے لانگ مارچ کی کال دیدی۔ دھرنا کمیٹی نے گلگت بلتستان کے عوام سے چلاس کی طرف لانگ مارچ کرنے کی اپیل کی ہے، دوسری طرف گلگت سے عوامی ایکشن کمیٹی نے چلاس لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ اتور کے روز وفاقی وزیر امیر مقام اور واپڈا حکام نے دھرنے پر بیٹھے ڈیم متاثرین کی کمیٹی سے مذاکرات کیے، کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات کا کوئی نتیجہ سامنے نہ ۔آسکا، جس کے بعد متاثرین ڈیم نے لانگ مارچ کی کال دیدی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے لانگ مارچ کی کال دیدی ڈیم متاثرین
پڑھیں:
ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم
سٹی42: ایف بی آر نے ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔
وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری برادری کے مسائل کے فوری حل کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ اس کمیٹی میں مختلف شہروں کی ٹریڈ اور بزنس آرگنائزیشنز کے نمائندگان شامل ہیں جو رجسٹریشن، آڈٹ، ٹیکس پالیسی اور سیلز ٹیکس ریفنڈ جیسے امور پر ایف بی آر کو مشاورت فراہم کریں گے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
کمیٹی کے قیام سے تاجروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے امکانات بڑھیں گے اور بزنس کونسلز و چیمبرز کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔