کراچی، جہانگیر روڈ اور لائنز ایریا کے مکینوں کا پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے جہانگیر روڈ اور لائنز ایریا کے مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا، جس کے دوران ٹائروں کو نذر آتش کر کے نیو ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل کر دیا۔
ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے نہ صرف بجلی کی عدم فراہمی کا شکار ہیں بلکہ پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔
مظاہرین نے اس صورت حال پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب تک حکام کی جانب سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جائے گا، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ پانی اور بجلی کی فراہمی کی کمی سے ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جس سے ان کی روزمرہ کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
پولیس نے مظاہرین سے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے تاکہ انہیں منتشر کیا جا سکے، تاہم تازہ ترین اطلاعات تک احتجاج جاری تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بجلی کی
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
بھینس کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ صدیق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔