پارلیمان کے پہلے سال کی کارکردگی پر پلڈاِٹ رپورٹ جاری، کونسا وزیر سب سے متحرک رہا؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پلڈاٹ نے پارلیمان کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے نمایاں وزیر رہے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز رپورٹ کے مطابق انہوں نے 157 میں سے 89 اجلاسوں میں شرکت کی اور 17 گھنٹے سے زائد وقت تک ایوان میں گفتگو کی۔
رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 69 سیشنز میں شرکت کی اور ساڑھے پانچ گھنٹے تک پارلیمان میں اظہار خیال کیا۔ عطا تارڑ بولنے کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 63 اجلاسوں میں شرکت کے ساتھ ساڑھے چار گھنٹے بات کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریباً چار گھنٹے گفتگو کی، تاہم وہ صرف 35 سیشنز میں شریک ہوئے۔ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے 32 اجلاسوں میں شرکت کے باوجود ڈھائی گھنٹے تک پارلیمان میں بات کی اور پانچویں نمبر پر رہے۔
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4روپے 95پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
وزیر داخلہ محسن نقوی پارلیمانی امور میں سب سے کم متحرک رہے، انہوں نے پورے سال میں صرف 10 اجلاسوں میں شرکت کی اور 12 منٹ خطاب کیا۔
رپورٹ کے مطابق، وزیر بحری امور قیصر شیخ نے 67 اجلاسوں میں شرکت کی، لیکن وہ صرف 31 منٹ ہی بول سکے، جس کے باعث وہ درجہ بندی میں 17ویں نمبر پر رہے۔
پلڈاٹ کی رپورٹ ایوان میں حاضری اور بولنے کے دورانیے کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے، جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کابینہ کے سب سے بااثر اور مؤثر رکن کے طور پر ابھرے ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اجلاسوں میں شرکت نمبر پر رہے میں شرکت کی انہوں نے کے مطابق کی اور
پڑھیں:
اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔
محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔