گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 مغوی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
گھوٹکی کے علاقے رونتی کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 ماہ قبل اغواء ہونے والے 3 مغوی بازیاب کرا لیے گئے۔
ایس ایچ او رونتی صفی اللّٰہ انصاری کے مطابق رونتی کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف 2 ماہ سے پولیس کا آپریشن جاری ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ اغواء کار پولیس کے دباؤ میں آ کر 2 ماہ قبل اغواء کیے گئے مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بازیاب ہونے والے مغویوں میں محمد اویس، انس اور فیض ملک شامل ہیں جہنیں ڈاکوؤں نے 2 ماہ قبل کراچی سے نوکری کے جھانسے میں بلا کر اغواء کیا تھا۔
ایس ایچ او رونتی نے کہا کہ تینوں مغویوں کا تعلق کراچی کے علاقے وحید آباد سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغویوں کے اغواء کا مقدمہ کراچی کے تھانہ رضویہ سوسائٹی میں درج ہوا تھا جبکہ اغواء کاروں نے مغویوں کی رہائی کے لیے بھاری تاوان طلب کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔