چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار، 100سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ برطرف
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار، 100سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ برطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار کرنے پر لاہور میں پہلی بار 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق برطرف کیے گئے اہلکار اینٹی رائیٹ فورس سے تعلق رکھتے تھے اور انہیں ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا۔سرکاری رپٹ میں برطرف اہلکاروں کی تفصیلات درج کر لی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعدد اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر آنے سے انکاری تھے، جبکہ کچھ بہانے بنا کر غیر حاضر رہے۔پولیس ذرائع کے مطابق برطرف کیے جانے والے اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔ بعض اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر نہ آنے کے لیے مختلف بہانے بنائے۔ کرکٹ میچز کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود بعض اہلکاروں نے ڈیوٹی کرنے سے صاف انکار کر دیا۔محکمہ پولیس کے حکام نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں، اور ایسی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی سے انکار
پڑھیں:
کراچی: نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت، 6 اہلکاروں پر مقدمہ درج
—فائل فوٹوکراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی حراست میں 14 سالہ نوجوان عرفان کی ہلاکت کا مقدمہ 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، نامزد اہلکاروں نے دورانِ حراست تشدد کا ارتکاب کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تشدد کے باعث محمد عرفان جاں بحق ہو گیا تھا، عرفان کی گرفتاری کے مقاصد کیا تھے؟ اس پر بھی تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق مقدمہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022ء کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دیگر 4 پولیس اہلکار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔