عمران خان، فوج اور ملک کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہیں، اعظم سواتی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان افواج اور اس ملک کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہے۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور امور جب قومی مجرموں کو سونپ دیے جائیں تو ملک تباہی کی طرف جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں فیصلہ سازوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے آپ کو استطاعت دی ہے ملک کو ٹھیک کریں ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات بہت ابتر ہیں، سب سے بڑا لیڈر بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ آج ہماری افواج اور عوام میں خلیج کو کم کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ کن عوامل اور لوگوں نے یہ خلیج پیدا کی ہے، آنے والے وقت میں بانی پی ٹی آئی کی میری طرح عدالتوں سے با عزت طریقے سے آزاد ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی افواج اور اس ملک کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہے، بانی پی ٹی آئی تو بہت بڑے لیڈر ہیں، لاہور میں اعظم سواتی کو جلسے کی اجازت دیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا چھوٹا سا ورکر ہو، ایک طرف تم جلسہ کرو ایک طرف میں جلسہ کروں گا، پتا چل جائے گا کہ کس کے جلسے میں زیادہ لوگ آتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی اعظم سواتی

پڑھیں:

سپریم کورٹ، پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں جانے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں اس وقت ہلکی کشیدگی دیکھنے میں آئی جب پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس موقع پر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ بی بی سائلہ ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس کو دینا چاہتی ہیں، اس لیے انہیں آگے جانے دیا جائے۔پولیس اہلکاروں نے کہا کہ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر کسی کو آگے نہیں جانے دیا جا سکتا ،جبکہ چیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟، تحقیقات جاری
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟ تحقیقات جاری
  • بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط، 24 گھنٹوں میں جواب دینے کی یقین دہانی
  • سپریم کورٹ، پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا
  • عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق  عدالت کی سخت ایس او پیز جاری
  • طاقتور حلقوں کو فارم 47 سے بنی حکومت کا بوجھ نہیں اٹھانا چاہیے، اعظم سواتی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس: جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس، عمران بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہوں گے
  • پی ٹی آئی کے 17 سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ
  • بانی سے ملاقات نہ ہونے کا غصہ ؛ علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو منافق قرار دے دیا
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل