پارلیمنٹ ہاوس میں نوجوان انٹرنز شپ پروگرام کے اختتام پر موک پارلیمنٹ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو قانون سازی اور پارلیمان میں ہونے والی دیگر سرگرمیوں سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے سال 2025 کے پہلے انٹرن شپ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے اختتام پر موک پارلیمنٹ منعقد ہوئی۔ نوجوان انٹرن شپ پروگرام کے آخری دن منعقد ہونے والی موک پارلیمنٹ کے اجلاس میں انٹرنز کو عوامی نمائندوں کا کردار ادا کرنے کا موقع دیا گیا۔

موک پارلیمنٹ میں نوجوان انٹرنز کی قانون سازی کے عمل میں گہری دلچسپی پارلیمانی و جمہوری نظام کے فروغ کیلئے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گی۔ نوجوان انٹرن شپ پروگرام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے سابقہ دور میں شروع کیا گیا تھا۔نوجوان انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو پارلیمانی امور کی پیچیدگیوں سے روشناس کروانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت طلبہ کو نہ صرف قانون سازی کے عملی پہلوں کی تربیت دی جاتی ہے بلکہ انہیں ذمہ دار شہری اور مستقبل کے قائدین کے طور پر تیار کرنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔موک پارلیمنٹ کے اجلاس میں انٹرنز نے براہِ راست قانون سازی کے مباحثوں میں شرکت کی، وقفہ سوالات کے سیشن میں حصہ لیا اور فرضی وزرا سے قومی مسائل پر جواب طلب کیے۔ انٹرنز نے پارلیمانی آداب کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے بل پیش کیے، ترامیم تجویز کیں، قراردادیں پیش کیں اور توجہ دلاو نوٹسز جمع کرائے، جس سے حقیقی پارلیمانی ماحول کی عکاسی ہوئی۔موک پارلیمنٹ کا اجلاس محض ایک تعلیمی سرگرمی تک محدود نہیں رہا بلکہ اس نے شرکا کو موجودہ قومی مسائل پر گہری تنقید، مدلل بحث و مباحثہ اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے اصولوں سے روشناس کروایا۔

اس تجربے نے نوجوانوں میں جمہوری شفافیت، احتساب اور فعال سیاسی شرکت کے اصولوں کو مزید اجاگر کیا۔اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین نے انٹرنز کے جذبے، مثبت مکالمے اور بامقصد پارلیمانی شمولیت کو سراہا۔ انہوں نے نوجوانوں کی سیاسی و سماجی مسائل پر گہری بصیرت اور تنقیدی سوچ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں قومی ترقی کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کی تلقین کی۔قومی اسمبلی کے زیر اہتمام نوجوان انٹرنز شپ پروگرام اور موک پارلیمنٹ کا انعقاد قومی اسمبلی آف پاکستان کی نوجوانوں کی شمولیت کے عزم کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک مثبت اقدام ہے جس کے ذریعے نوجوان نسل کو جمہوری عمل اور قانون سازی سے بخوبی واقف ہونے کا موقع ملے گا۔ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں میں سیاسی شعور بیدار ہو گا۔قومی اسمبلی آف پاکستان عملی تربیت کے فروغ کے ذریعے ایک باشعور، متحرک اور ذمہ دار نوجوان نسل کی تیاری میں مصروفِ عمل ہے، جو ملک کے مستقبل کو بہتر خطوط پر استوار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔اجلاس کے اختتام پر قومی اسمبلی ہال میں ایک گروپ فوٹو بھی لیا گیا، جو نوجوانوں کی شمولیت، قیادت اور عزم و حوصلے کا عکاس تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انٹرن شپ پروگرام موک پارلیمنٹ کا نوجوان انٹرنز نوجوان انٹرن کے اختتام پر قومی اسمبلی پروگرام کے کا انعقاد سازی کے

پڑھیں:

سعودی عرب میں جرائم پر مزید 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں گداگری اور مختلف جرائم میں ملوث 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کر دیئے گئے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت رکن قومی اسمبلی حلقہ اسلام آباد راجہ خرم نواز نے کی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سعودی عرب نے گداگری سمیت مختلف جرائم میں ملوث 4 ہزار 300 افراد کی لسٹ بھیجی تھی، ان تمام افراد کو واپس لاکرانکے پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو آگاہ کیا کہ اراکین پارلیمنٹ کے تجویز کردہ لوگوں کو محدود پیمانے پر ممنوعہ بورکے لائسنس دیں گے۔

آج بروز جمعرات24اپریل2025موسم کی صورتحا ل جانئے

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی
  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارتی بیانیہ مسترد کردیا
  • سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ 
  • پنجاب: اپریل کے اختتام تک پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان
  • سعودی عرب میں جرائم پر مزید 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ
  • سپیکر قومی اسمبلی کی گورنر مدینہ منورہ سے اہم ملاقات
  • 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ،وجہ کیابنی؟
  • بیجنگ میں خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ  کا مطالعہ ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد 
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے: عمر ایوب
  • شاندانہ گلزار کے محافظ سے پولیس نے کلاشنکوف قبضے میں لے لی