Express News:
2025-11-03@07:22:17 GMT

کراچی میں پانی کا بحران بدترین شکل اختیارکرگیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

کراچی:

شہر میں پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کر گیا جہاں 4 دن میں ایک ارب گیلن پانی کی فراہم نہیں ہوسکی اور لائنوں کی مرمت کا کام مقررہ وقت گزرنے کے باوجود مکمل نہیں کیا گیا۔

واٹر کارپوریشن کی جانب سے مرکزی لائنوں میں آنے والے رساؤ کے مرمتی کام کے لیے 72 گھنٹے کا شٹ ڈاون لیا گیا تھا تاکہ لائنوں کی مرمتی کام کر کے رمضان المبارک میں پانی کی فراہمی بہتر انداز سے کی جا سکے جبکہ صورت حال اس کے برعکس شکل اختیار کرگئی اور اچانک مرمتی کام شروع کیا گیا جس سے شہر کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی چار دن سے بند ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی کے متاثرہ علاقوں کورنگی، لانڈھی، گلشن اقبال، لیاقت آباد، لائنزایریا، اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، ڈیفنس، پی آئی بی کالونی، گلبہار، ناظم آباد سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے اور  مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ہر 15 سے 20 دن میں پانی کا بحران پیدا ہو جاتا ہے کبھی لائنیں پھٹ جاتی ہیں، کبھی بجلی کا بریک ڈاؤن ہوجاتا ہے اور اب لائنوں کی مرمت کے نام پر پورے شہر کا پانی بند کر دیا گیا اور مہنگے داموں ٹینکر خرید کر اپنی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔

چیف انجیئنر بلک ظفر پلیچو نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک درجن سے زائد مقامات پر لائنوں کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا اور نئے والز بھی لگا ئے گئے جس کی  وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پرمرکزی لائنوں  کو چارج کیا جا رہا ہے اور بدھ کو شہر میں پانی کی فراہمی بہتر ہوجائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم شہر میں پانی فراہم کر رہے ہیں چند علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے لیکن وہ بدھ کو معمول پر آجائے گی۔

واضع ر ہے  کہ واٹر کارپوریشن نے پہلے مرحلے میں صرف دو مقامات منوں گوٹھ گلشن اقبال اور پیلی کوٹھی لیاقت آباد میں لائنوں کی مرمت کرنے کا کہا تھا تاہم اس کے بعد شہر کے ایک درجن سے زائد مقامات پر مرمتی کام شروع کیا گیا اور دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے دس پمپس بند کردیے گئے جس کی وجہ سے شہر میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہوگیا اور آخری اطلاعات تک دس پمپس ابھی بند ہیں جس کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شہری پانی احتیاط سے استعمال کرے مزید 24 سے 48 گھنٹوں تک پانی کی فراہمی معمول پر آنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں پانی کی فراہمی شہر میں پانی میں پانی کا مرمتی کام لائنوں کی گیا اور ہے اور

پڑھیں:

غزہ کی جنگ بندی اور انسانی بحران پر استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس، مسلم وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

استنبول: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی میزبانی میں پیر کے روز غزہ کی تازہ صورتحال اور جنگ بندی کے مستقبل پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا، جس میں متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، قطر، پاکستان، سعودی عرب اور اردن کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

ترک سفارتی ذرائع کے مطابق یہ اجلاس انہی ممالک کے وزرائے خارجہ کا تسلسل ہے جنہوں نے 23 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی، استنبول میں ہونے والے اجلاس میں 10 اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور غزہ میں انسانی بحران پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ہاکان فیدان اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی ختم کرنے کے بہانے تراشنے کی کوششوں کی مذمت کریں گے اور اس بات پر زور دیں گے کہ عالمی برادری کو تل ابیب کے اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف مضبوط اور مؤثر موقف اختیار کرنا ہوگا۔

ترک وزیر خارجہ اس بات پر بھی زور دیں گے کہ مسلم ممالک کو مشترکہ حکمتِ عملی اپناتے ہوئے جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے کے لیے مربوط کردار ادا کرنا چاہیے۔ وہ یہ بھی واضح کریں گے کہ غزہ میں پہنچنے والی انسانی امداد ناکافی ہے اور اسرائیل اپنی انسانی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ہاکان فیدان اس بات کو بھی اجاگر کریں گے کہ غزہ میں مسلسل اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی انسانی اور قانونی تقاضہ ہے، لہٰذا اسرائیل پر دباؤ بڑھایا جانا چاہیے تاکہ امدادی سامان کی ترسیل یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ اجلاس میں فلسطینی انتظامیہ کو غزہ کی سلامتی اور انتظامی امور کی ذمہ داری دینے کے حوالے سے عملی اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا، تاکہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کا تحفظ ہو اور دو ریاستی حل کے وژن کو تقویت ملے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک ممالک اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر آئندہ کے اقدامات کے لیے بھی مشاورت اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کریں گے۔

خیال رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • ایران میں بدترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا
  • آپریشن سندور کی بدترین ناکامی پر مودی سرکار شرمندہ، اپوزیشن نے بزدلی قرار دیدیا
  • کراچی: نالہ متاثرین کو حکومت سندھ کی جانب سے پلاٹ فراہمی میں تاخیر، سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ
  • حکومت بجلی، گیس و توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے کوشاں ہے،احسن اقبال
  • غزہ کی جنگ بندی اور انسانی بحران پر استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس، مسلم وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع
  • پاکستان میں تعلیم کا بحران؛ ماہرین کا صنفی مساوات، سماجی شمولیت اور مالی معاونت بڑھانے پر زور
  • صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی، نیا ریکارڈ بنا لیا
  • ایشیاء میں بڑھتا معاشی بحران
  • محاذ آرائی ترک کیے بغیر پی ٹی آئی کے لیے موجودہ بحران سے نکلنا ممکن نہیں، فواد چوہدری
  • امانت و دیانت، عوامی خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کا وژن ہے، منعم ظفر