اسلام آباد:

حکومت نے آئی ایم ایف کو سرکاری عمارتوں کی تعمیر میں گرین بلڈنگ کوڈز لاگو کرنے اور نئے منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے فنڈز رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔

آئی ایم ایف سے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے حصول کا پلان ہے جس کے لیے پاکستان آئی ہوئی آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم اور حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مسائل و اقدامات پر بریفنگ دی گئی، ڈیزاسٹر رسک اسٹریٹجی، فضائی اور آبی آلودگی کی روک تھام پر بریفنگ دی گئی، سرکاری عمارتوں کی تعمیر میں گرین بلڈنگ کوڈز لاگو کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

حکام نے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دی کہ پاکستان کلائمیٹ چینج سے متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کو مزید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے سال 2030ء تک بھاری سرمایہ کاری درکار ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو وفاق اور صوبوں کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے روابط پر بریفنگ دی گئی اور نئے منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے فنڈز رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

دونوں کے درمیان گرین بجٹنگ کی ٹیگنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وفد مذاکرات کے بعد موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر رپورٹ مرتب کرے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ئی ایم ایف کو آئی ایم ایف یقین دہانی بریفنگ دی

پڑھیں:

چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا چین ہمارا دوست ملک ہے، چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔

انھوں نے کہا چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ملک بھر میں چینی باشندوں کی موثر سیکیورٹی کیلئے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے بڑھتی ہوئی استعداد کی بہترین مثال ہیں، پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کا انتہائی اہم مشترکہ منصوبہ ہے، سی پیک اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس طرز پر معاملات طے کیے جائیں گے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ مزید اہمیت کا حامل ہے، ہم ملک میں چینی برادری کیلئے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول تعمیر کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا پاکستانی معیشت میں چینی کمپنیوں کا اعتماد ہمارے معاشی مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہے، ائیر پورٹس پر چینی باشندوں کی آمد و رفت میں سہولت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کو چینی باشندوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ 

 اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پورے ملک میں سیکیورٹی انتظامات کےحوالے سے آگاہ کیا، دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر چینی باشندوں کی خصوصی سیکیورٹی کے انتظامات نافذ العمل ہیں۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاق اور تمام صوبے اس ضمن میں بھرپور تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں، پورے ملک میں سیف سٹی منصوبے زیرتعمیر ہیں، تمام نئے رہائشی منصوبوں میں سیف سٹی کے معیار کے کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ میں مخبر کے تحفظ اور نگرانی کیلئے کمیشن کے قیام کا بل منظور
  • عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون ناگزیر ہے، محمد اسحاق ڈار
  • امیر ممالک ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے کا تدارک کریں، عالمی عدالت انصاف
  • سندھ حکومت بارشوں کے بڑے اسپیل سے نمٹنے کیلئے تیار(غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری)
  • بارشوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہے، شرجیل میمن
  • موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک ذمہ دار ریاستوں سے ہرجانے کے حقدار ہیں، عالمی عدالت انصاف کا اہم فیصلہ
  • پنجاب اسمبلی، سکولوں میں طلبہ کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد جمع
  • چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ
  • موسمیاتی تبدیلی کوئی مفروضہ نہیں، انسانیت کے لیے خطرناک حقیقت ہے، احسن اقبال