حال میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شہریار منور صدیقی اب شادی کے فوائد گنواتے نظر آ رہے ہیں۔

شہریار منور کی شادی دسمبر میں اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔

رنگا رنگ تقریبات میں روایتی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ رقص اور موسیقی کی محافل میں منعقد کی گئی تھیں۔

دونوں کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیے تھے اور اب بھی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دلہے میاں اپنی شادی سے کچھ زیادہ خوش نظر آتے ہیں جس کا اظہار وہ اپنے مداحوں کو شادی کے فوائد گنواتے ہوئے کر رہے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Sheheryar Munawar Siddiqui (@sheheryarmunawar)

حال ہی میں انھوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن میں لکھا کہ شادی کرنے کا فائدہ نمبر 11۔۔  ناشتے کی میز پر آپ کی تصویر بنانے کے لیے ’کوئی‘ مل جاتا ہے۔

اداکار شہریار کی اس پوسٹ میں ’کوئی‘ سے مراد ان کی اہلیہ ماہین صدیقی ہیں جنھوں نے ناشتے کی میز پر یہ تصویر بنائی تھی۔

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو پسند کیا اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شادی کے

پڑھیں:

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کا بدتمیزی کرنے والے سپر اسٹارز کو تھپڑ مارنے کا انکشاف

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ موشومی چٹرجی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے سپر اسٹارز کو ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر تھپڑ رسید کیے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کردار کھو دیے لیکن اپنی عزت پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔

موشومی چٹرجی نے بتایا کہ وہ ایسے اداکاروں کو برداشت نہیں کرتیں جو صنفی تعصب رکھتے ہیں اور ہیروئنز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے اس رویے کے خلاف کھڑی ہوئیں اور انہیں سبق سکھایا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی عزت کو ہمیشہ مقدم رکھا، چاہے اس کے لیے انہیں فلموں میں کرداروں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ گلزار کی فلم 'کوشش' میں ان کی جگہ جیا بچن نے کام کیا کیونکہ وہ کسی بھی قیمت پر اپنی عزت پر سمجھوتا نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

موشومی چٹرجی نے 1967 کی فلم 'بالیکا بدھو' سے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے 70 کی دہائی میں امیتابھ بچن، ونود کھنہ، راجیش کھنہ جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا، جبکہ ونود مہرا کے ساتھ ان کی جوڑی خاصی مقبول ہوئی۔ 1985 کے بعد وہ مرکزی کرداروں کے بجائے معاون کرداروں میں نظر آئیں۔ حال ہی میں وہ 2025 کے اوائل میں ریلیز ہونے والی بنگالی فلم 'آری' میں جلوہ گر ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مکانات گرانے شروع کردیے
  • بھارت نے بھی اسرائیل کی روش اختیار کرلی، مقبوضہ کشمیر میں مکانات گرانا شروع کردیے
  • بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کا بدتمیزی کرنے والے سپر اسٹارز کو تھپڑ مارنے کا انکشاف
  • صدر فوٹو جرنلسٹ سہیل ملک کی محمد راشد کوڈائریکٹر سیلز روڈن انکلیو بننے پر مبارکباد
  • محبت کی شادی کیلئے بچوں سمیت بھارت جانے والی سیما حیدر کو ملک چھوڑنے کا حکم
  • کراچی: 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مؤخر
  • کراچی: 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات مؤخر
  • فلم ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ شرمین سیگل ماں بننے والی ہیں؟
  • عمران اشرف کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
  • قومی ایئرلائن کی خریدار کمپنی پہلے سے بہت زیادہ فائدے میں رہے گی، معاون خصوصی برائے نجکاری