لندن: برطانیہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں 60 لاکھ ڈالر مالیت کا 18 قیراط سونے کا ٹوائلٹ چوری کر لیا گیا۔

پولیس نے تین ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا ہے، جن میں سے ایک پر چوری اور دو پر چوری شدہ مال فروخت کرنے کا الزام ہے۔

یہ سونے کا ٹوائلٹ برطانیہ کے تاریخی "بلین ہیم پیلس" میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا، جہاں سے اسے 14 ستمبر 2019 کی علی الصبح محض پانچ منٹ میں چوری کر لیا گیا۔

چوروں نے دو چوری شدہ گاڑیاں استعمال کرتے ہوئے محل کے لکڑی کے دروازے توڑے اور تیزی سے ٹوائلٹ نکال کر فرار ہو گئے۔

نمائش کے دوران، زائرین تین منٹ کے لیے اس سنہری بیت الخلا کو استعمال کر سکتے تھے۔

پراسیکیوٹر کے مطابق، ملزم مائیکل جونز نے چوری سے قبل دو بار محل کا دورہ کیا اور ٹوائلٹ کی اور دروازے پر لگے تالے کی تصاویر لیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ چوری کی پہلے سے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

چوری کے بعد ٹوائلٹ کا کوئی سراغ نہیں ملا، لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے توڑ کر سونے کی شکل میں فروخت کر دیا گیا ہے۔

چوروں کی اس حرکت سے 18ویں صدی کی تاریخی عمارت اور قیمتی آرٹ اور فرنیچر کو نقصان پہنچا، جس کی وجہ سے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کو بھی نقصان ہوا۔

تینوں ملزمان کو عدالت میں مقدمے کا سامنا ہے، اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی

کراچی:

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں ایک دن میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوایک تولہ سونا 5900روپے سستا ہو گیا جس کے بعد سونے کی ایک تولہ قیمت کم ہو کر 3 لاکھ59ہزار روپے پر آگئی۔

اسی طرح 5058 روپے کی کمی سے 10گرام سونا 3 لاکھ7 ہزار784روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں 61 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 3 ہزار 363 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

ماہرین کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے 90 دن کی توسیع سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گری ہے اور اس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نبی کریم ﷺ کی روشن تعلیمات
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کروڑوں ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
  • میوزیم آئے شخص نے 6 ملین ڈالرز مالیت کا فن پارہ محض کیلا سمجھ کر کھالیا
  • کورنگی میں دوسرے روز بھی ڈاکوؤں نے جیولرز کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے 
  • کراچی: بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، 2 بچے انتقال کرگئے
  • راولپنڈی میں گھر سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات چوری
  • کراچی میں خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش
  • انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو بڑا دھچکا