پاک بھارت سہیلوں کی دوستی اور محبت کی خوبصورت مثال
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی سرحدیں اور کشیدگی دوستی اور رشتوں کو ختم نہیں کر سکتی، بھارتی لڑکی نے پاکستانی سہیلی کی شادی میں ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کی، اس جذباتی لمحے کی ویڈیو نے لاکھوں دل جیت لیے۔
بھارتی دوست کی پاکستانی بیسٹ فرینڈ کی شادی ویڈیو کال پر دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے سرحدی رکاوٹوں کے باوجود دوستی اور محبت کی خوبصورت مثال قائم کر دی ہے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
یہ ویڈیو انا ائیکا آہوجا نامی انسٹاگرام صارف نے شیئر کی ہے، جس میں دونوں دوستوں کی گہری محبت اور جدائی کی تکلیف صاف نظر آ رہی ہے۔ویڈیو میں موجود ٹیکسٹ میں لکھا ہے کہ مجبور ہو کر اپنی بہترین دوست کی شادی فیس ٹائم پر دیکھ رہی ہوں کیونکہ دونوں ممالک کی آپس میں نہیں بنتی۔
بھارتی لڑکی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا .
یہ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے اور اب تک 2.5 ملین سے زائد ویوز اور 1.8 لاکھ لائکس حاصل کر چکی ہے۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل 25 فروری, 2025
سوشل میڈیا صارفین نے اس جذباتی لمحے پر اپنے خیالات اور تجربات شیئر کیے ہیں، ایک صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے قریبی عزیز بھی پاکستان میں رہتے ہیں اور یہ بھارت پاکستان تنازع واقعی تکلیف دہ ہے۔
ایک اور صارف نے دونوں ممالک کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت مل کر کام کریں تو وہ چین کے بعد اگلی سپر پاور بن سکتے ہیں، دلوں کو ہمیشہ کے لیے تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔
ملٹری ٹرائل کیس: کیا ایوب خان کے دور میں بنیادی حقوق میسر تھے؟ آئینی بنچ
ایک صارف نے جذباتی انداز میں کہا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر مجھے بے حد رونا آ رہا ہے، یہ ویڈیو بہت پیاری ہے لیکن ساتھ ہی دل کو توڑ دینے والی بھی ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: یہ ویڈیو
پڑھیں:
سیاحوں کیلئے خوشخبری، ناران 5 ماہ بعد کھول دیا گیا
ناران(نیوز ڈیسک)سیاحوں کیلئے خوشخبری، خوبصورت مقام ناران کو 5 ماہ کے طویل وقفے کے بعد کھول دیا گیا۔
ناراں میں ہوٹلز ایسوسی ایشن کی جانب سے باقاعدہ دعائیہ تقریب کے بعد سیاحتی سیزن کا آغاز ہوگیا، اس موقع پر صدقے کے طور پر بیل بھی ذبح کیا گیا۔
ناران میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کھلنے کے ساتھ سیاحوں کی آمد بھی شروع ہوگئی ہے۔ کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بھی جھیل سیف الملوک روڈ کھولنے کا کام شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سیاحوں کو اب برف سے ڈھکی جھیل سیف الملوک کے خوبصورت مناظر دیکھنے کو مل سکیں گے
مزیدپڑھیں:ارشد ندیم کی نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے معذرت