احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔چیئرمین پاکستان بار کونسل منصور عثمان اعوان کی زیر صدارت پاکستان بار کونسل کا اجلاس سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان بار کونسل کے مرکزی و صوبائی ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں اکثریتی ووٹوں سے احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے۔ پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔سینیئر وکیل احسن بھون 2 سال کے لیے جوڈیشل کمیشن کے رُکن ہوں گے۔ احسن بھون پاکستان بار کونسل کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کریں گے۔احسن بھون کو 14 ووٹ ملے اور 4 ممبران نے مخالفت کی جبکہ ایک ممبر نے رائے ہی نہیں دی۔ ووٹنگ کے عمل کے دوران 19 ممبران نے شرکت کی۔سابق ممبر جوڈیشل کمیشن اختر حسین نے استعفا دے دیا تھا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان بار کونسل جوڈیشل کمیشن احسن بھون
پڑھیں:
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سائبر کرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پر گزشتہ شب خولہ چوہدری کو گرفتار کیا تھا۔
ڈیوٹی جج عبدالستار نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔