رمضان میں ایس ایس جی سی صارفین کو کن اوقات میں گیس سپلائی دستیاب ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس کا بل 21 لاکھ روپے سے زیادہ آنے پر صارف نے خود سوزی کی دھمکی دیدی
ایس ایس جی سی کے ترجمان کے مطابق رمضان المبارک میں گیس کی دستیابی کے اوقات جاری کردیے گئے ہیں جس کے تحت صارفین کو افطار اور سحری کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ سہ پہر ساڑھے 3 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ اسی طرح رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔
مزید پڑھیے: حکومت کا کمرشل اور گھریلوں صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
ترجمان نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کو صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی اور رات 10 بجے سے رات 3 بجے تک بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس ایس جی سی رمضان میں گیس سپلائی سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایس ایس جی سی رمضان میں گیس سپلائی سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کراچی ایس ایس جی سی گیس کی بجے تک رہے گی
پڑھیں:
پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیر کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی
فائل فوٹوپنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی۔
وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق یہ گندم ذخیرہ اندوزوں نے چھپا کر رکھی تھی تاکہ مہنگی فروخت کی جاسکے، 2 لاکھ ٹن گندم کو فلور ملوں کو 3 ہزار روپے من دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی سپلائی کم ہونے سے 400 روپے من قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، 3 ہزار روپے من سے ایک بار پھر گندم کی قیمت 3400 روپے من ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد گندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق گندم کی سپلائی ملوں کو کم مل رہی ہے۔ ہم محدود تعداد میں 20 کلو کے تھیلے سپلائی کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے میں سپلائی ہو رہا ہے، چکی آٹا والوں نے قیمت 140 روپے برقرار رکھی ہے۔