9 مئی مقدمات؛ چالان کی نقول جمع نہ ہونے پر تفتیشی افسران کی سرزنش
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
9 مئی کے 13 مقدمات کے سلسلے میں چالان کی نقول جمع نہ ہونے پر عدالت نے تفتیشی افسران کی سرزنش کی۔
سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں آج تمام کیسز می نامزد 429 ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی جانی تھی۔ قبل ازیں عدالت نے تمام تھانوں کے تفتیشی افسران سے چالان کی مکمل کاپیاں طلب کی تھیں۔
آج کی سماعت میں 9 مئی کے 13 مقدمات کے چالان کی مکمل نقول جمع نہ ہو سکیں، جس پر عدالت نے تفتیشی افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر چالان کی نقول پیش کرنے کا حکم دیا۔
سماعت میں شیخ رشید احمد اور فیاض الحسن چوہان عدالت پیش ہوئے جب کہ دیگر ملزمان کی بڑی تعداد غیر حاضر رہی، جن کی جانب سے حاضری معافی کی درخواستیں جمع کروائی گئیں۔ عدالت میں مرکزی ملزمان عمر ایوب ،شبلی فراز ،شیریں مزاری ،علی محمد بھی پیش نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ ان مقدمات میں جی ایچ کیو گیٹ ون، میٹرو بس اسٹیشن جلانے سمیت صدر کی حساس عمارت جلانے کے کیسز بھی شامل ہیں۔
عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تفتیشی افسران عدالت نے
پڑھیں:
ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان
ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی 70 لاکھ کھالیں جمع ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قربانی کی کھالوں کا تخمینہ 6 ارب 35 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، گائے بیل بچھیا کی تیس لاکھ کھالیں حاصل ہونے کا تخمینہ ہے، بھینس کی 1700، بکروں کی 34 لاکھ 65 ہزار کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے۔
اس کے علاوہ بھیڑ کی قربانی سے چار لاکھ اور اونٹ کی قربانی سے ایک لاکھ کے قریب کھالیں جمع ہونے کا تخمینہ ہے، گائے بیل بچھیا کی کھال کی اوسط قیمت 1575 روپے، بھینس کی کھال کی قیمت 1680 روپے ہوگی۔
ٹینڑیز اس سال بکرے کی کھال 450 اور اونٹ کی کھالیں 580 روپے میں خریدیں گی۔
Post Views: 4