شمال مغرب میں واقع رقبے کے اعتبار سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان گزشتہ کئی برس سے شدید بد امنی کی لپیٹ میں ہے۔ آئے روز قومی شاہراہوں پر عسکریت پسندوں کی جانب سے ناکہ بندی اور احتجاج کے سبب شہریوں کا زمینی راستوں سے سفر کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔ رواں ماہ کے دوران کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بولان کے مقام پر عسکریت پسندوں نے گاڑیوں کی تلاشی لی جبکہ اسی ماہ کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ پر بارکھان کے مقام پر مسلح افراد نے ناکہ لگا کر شناخت کی بنیاد پر 7 افراد کو قتل کردیا ایک جانب جہاں بد امنی کے واقعات سفر کر نے میں حائل ہو رہے ہیں وہیں آئے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر احتجاج نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

دوسری جانب اگر ٹرین سروس کی بات کی جائے تو کوئٹہ کو پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ملوانے والی جعفر ایکسر پس روزانہ کی بنیاد پر چلتی ہے جس میں 400 سے 500 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو تی ہے جبکہ کوئٹہ سے کراچی چلنے والی بولان ایکسر پس ہفتے میں صرف 2 بار کراچی کی جانب روانہ ہو تی ہے ایسے میں ٹرین پر محدود تعداد میں افراد سفر کر پاتے ہیں تاہم اس ساری صورتحال میں بلوچستان سے فضائی سفر کا راستہ رہ جاتا ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ناممکن ہوتا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان نے 20 سالہ پرانا قبائلی تنازعہ ختم کروا دیا

وی نیوز سے بات کر تے ہوئے نجی ٹریول کمپنی کے ایجنٹ صادق خان نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران کرائیوں میں دگنا اضا فہ دیکھنے کو ملا ہے۔ پہلے کوئٹہ سے کراچی، لاہور یا اسلام آباد کا کرایہ 20 سے 30 ہزار تھا وہ اب 70 ہزار تک پہنچ چکا ہے ، اگر حالیہ دنوں کی بات کی جائے تو اگلے روز کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانے والی ٹکٹ 40 ہزار جبکہ ایک ہفتے کے بعد یہی ٹکٹ 30 ہزار دستیاب ہوتی ہے۔

ایسے ہی کوئٹہ سے کراچی جانے والی پرواز اگلے روز 30 سے 35 ہزار کی ٹکٹ فروخت کررہا ہے جبکہ ایک ہفتے بعد یہی ٹکٹ 18 سے 20 ہزار میں دستیاب ہوتی ہے۔ کوئٹہ سے لاہور کی اگلے دن کی ٹکٹ 70 سے 75 ہزار جبکہ ایک ہفتے بعد 63 سے 68 ہزار کے درمیان ہے۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسافر عمران خان نے بتایا کہ بیماری کی وجہ سے مہینے میں ایک 2 بار کر اچی کا چکر لگانا پڑتا ہے، پہلے یہ سفر زمینی راستوں کے ذریعے کرتا تھا لیکن آئے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کی بندش کے باعث مجبوراً فضائی سفر کا راستہ اختیار کیا لیکن ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کے سبب فضائی سفر کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو سفری سہولت فراہم کر نے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت نے صوبے سے متعلق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بیان مسترد کردیا

دوسری جانب چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان نے وفاقی وزیر ہوا بازی کے نام مراسلہ لکھا ہے۔ مراسلے کے متن کے مطابق بلوچستان میں امن و امان، احتجاج اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے آئے روز قومی شاہراہیں بند رہتی ہیں جس کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر سفر مشکل ہو گیا ہے۔ کوئٹہ سے پنجاب اور کے پی کے لیے صرف ایک ٹرین اور کراچی کے لیے ہفتے میں 2 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

کاروباری افراد سمیت دیگر مسافروں کے لیے ہوائی سفر ہی واحد قابل عمل آپشن ہے۔ پی آئی اے اور نجی فضائی کمپنیوں نے کوئٹہ سے پروازیں بھی کم کردی ہیں۔ کم فلائٹس کے باعث فلائی جناح بے تحاشا کرایہ وصول کر رہا ہے۔ فلائی جناح کو زائد کرایہ وصولی سے روک کر پی آئی اے و دیگر ایئر لائنز کو کوئٹہ سے پروازوں میں اضافے کا پابند کیا جائے۔ فضائی ٹکٹس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ صوبے کی عوام اور خاص کر بزنس کمیونٹی کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان پی آئی اے شاہراہیں بند فضائی سفر فلائی جناح کرایے دگنا کوئٹہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان پی ا ئی اے شاہراہیں بند فلائی جناح کرایے دگنا کوئٹہ قومی شاہراہ کوئٹہ سے کے لیے

پڑھیں:

مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کو مستقل قومی مصیبت قرار دے دیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی مرتضی وہاب نے شہر میں صفائی کی صورتحال پر متحدہ قومی موؤمنٹ کی تنقید کے جواب میں کہا  کہ ایم کیو ایم مستقل قومی مصیبت ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں ایم کیو ایم والا نہیں، مجھے چونا لگانا نہیں آتا، کراچی کے ضلع وسطی میں پانچوں ٹاؤن جماعت اسلامی کے پاس ہیں وہاں صورتحال اچھی  نہیں ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں کی دھلائی شروع کردی گئی ہے، عبداللہ ہارون روڈ، برنس روڈ اور دیگر علاقوں کی عرق گلاب سے دھلائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی شہر سے 37 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائی جاچکی ہیں، تمام اضلاع میں آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹیلی وژن پر صاف ستھرا پنجاب نظر آرہاہے یہ پنجاب حکومت کی منیجمنٹ ہے، لیکن ہمارے پاس میڈیا منیجمنٹ کے لیے پیسا نہیں ہے، میں کل سے سڑک پر ہی گھوم رہا ہوں لیکن باقی لوگ ٹھنڈی مشین میں بیٹھ کر الزامات کی سیاست کررہے  ہیں۔اس سے قبل سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا تھا کہ میئر کی نااہلی کی وجہ سے پورا شہر ڈمپنگ پوائنٹ میں تبدیل ہوگیا ہے، مئیر کراچی مرکزی سڑکوں سے نکلیں اور اورنگی ٹاؤن جائیں جہاں تعفن پھیل رہا ہے، ان کا کام صرف چونا لگانا ہے، پورے کراچی میں چونے کی جگہ ماربل کا پاوڈر گرایا جائے گا۔دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے بھی شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال تشویشناک قراردے دی۔

صدر ٹرمپ نے وہ قدم اٹھالیا جو 1965 کے بعد کسی امریکی صدر نے نہیں اٹھایا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی پارکنگ ختم کردی گئی
  • چیٹ جی پی ٹی کی سروسز معطل ہونے سے دنیا بھر میں صارفین کو تشویش
  • بجٹ سیشن میں شرکت مشکل ؛ پرواز تاخیر کا شکار ، کئی ممبر قومی اسمبلی ائیر پورٹ پر پھنس گئے
  • ’ہماری عید تو اب ہوئی‘، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی عید کے موقع پر ویڈیو وائرل
  • ایئر فرانس نے پاکستان کی فضائی حدود کا دوبارہ استعمال شروع کر دیا
  • ائیر فرانس نے بھی پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا
  • 17 ہزار 600 ارب کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا 
  • کوئٹہ، بلوچستان کے اخباری صنعت سے وابستہ افراد کا احتجاج عید کے دوران بھی جاری
  • مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کو مستقل قومی مصیبت قرار دے دیا
  • شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت کی سرزمین پر علم، خود اعتمادی اور قومی خدمت کا نیا باب