بڑھتی ہوئی طلاقوں کی وجہ کیا ہے؟ بہروز سبزواری نے لڑکیوں کو ہی قصوروار ٹھہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کی وجہ والدین کا لڑکیوں کا ضرورت سے زیادہ لاڈ کرنا ہے۔
ایک مارننگ شو کے دوران بہروز سبزواری نے کہا کہ آج کل والدین اپنی بچیوں کو بےحد لاڈ پیار کر کے بگاڑ دیتے ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں نے ایسی شادیوں میں شرکت کی ہے جن پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے مگر وہ شادیاں چند ماہ بھی نہیں چل سکیں‘۔
بہروز سبزواری نے اس کی وجہ والدین کے مشوروں اور ان کے لاڈ پیار کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنی بیٹیوں کو کہتے ہیں ہم نے تمہاری شادی پر اتنا پیسہ خرچ کیا ہے تم ملکہ کی طرح رہو۔
ان کا کہنا تھا کہ گھر والوں کی طرف سے لڑکیوں کو ضرورت سے زیادہ لاڈ کیا جاتا ہے اور پھر وہ خود کو ملکہ سمجھ کر ہی اپنا حکم چلانا چاہتی ہیں
اداکار کا کہنا تھا کہ لڑکی کا شوہر کتنا ہی خراب کیوں نہ ہو، وہ بالآخر اپنے والدین کا بیٹا ہے۔ لڑکیاں اور ان کے والدین طلاق کے ذمہ دار ہیں۔
دوسری جانب بہروز سبزواری کی اہلیہ سفینہ بہروز نے اسراف شادیوں کی بجائے سادہ نکاح کی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ بہروز سبزواری
پڑھیں:
بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کا بیان قرآن و سنت کے خلاف ہے، پاکستان علما کونسل
پاکستان علما کونسل نے بلوچستان میں قتل ہونے والی خواتین کے والدین کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے قتل کو جائز قرار دیا تھا۔ علما کونسل نے اس بیان کو نہ صرف قرآن و سنت بلکہ آئین پاکستان کے بھی سراسر منافی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں مرد اور خاتون کے قتل کا فیصلہ سنانے والے بلوچ سردار شیزباز خان ساتکزئی کون ہیں؟
علما کونسل کے مطابق متاثرہ خاتون کے والدین کا اعتراف اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ اس سنگین قتل میں کسی نہ کسی حد تک ملوث یا رضامند تھے، جو ایک افسوسناک امر ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قریبی رشتہ دار کی طرف سے جرم میں شمولیت اس کی سزا کو ختم نہیں کرسکتی۔ ایسے افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جانی چاہیے۔
پاکستان علما کونسل نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ قاتلوں اور اس جرم میں ملوث تمام عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔
بیان میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ حکومت انصاف کی فراہمی میں کوئی نرمی نہیں برتے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا
یہ اعلامیہ پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی، سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل مولانا حافظ مقبول، علامہ طاہر الحسن، مولانا شفیق قاسمی، مولانا اسداللہ فاروق، مولانا طاہر عقیل امان، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا محمد اسلم صدیقی، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا مبشر رحیمی اور دیگر کی جانب سے جاری کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان بیان خاتون قتل علمائے کونسل والدہ