Jang News:
2025-07-26@09:19:53 GMT

اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی: بیرسٹر گوہر

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء کی نااہلی نہیں ہے، آپ کو پتہ ہے کہ سسٹم پر کون لوگ قابض ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور رول آف لاء ہونا چاہیے۔

کانفرنس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل

اپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہو گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مشورہ دیا تھا کہ کے پی ہاؤس میں کانفرنس کر لیں لیکن کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس اسلام آباد میں کی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ انقلاب کی بات نہیں ہے، عوام کی آواز اٹھانی چاہیے اور وہ اٹھ چکی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگوں کی عوام میں کوئی مقبولیت نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر

پڑھیں:

اپوزیشن اتحاد کی اے پی سی 31 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد نے 31 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی۔ عوامی نمائندگی کو تسلیم کریں۔ بذریعہ غیر جانبدار الیکشن کمشن تسلیم کیا جائے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری تحریک آئینی و نظریاتی ہے۔ 5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا اظہار کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل وکلاء کے بغیر ہو رہا ہے۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا تحریک کا پہلا قدم اے پی سی ہوگا۔ حکومتی جبر سے پریشان افراد مدعو ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا لیکن اب بہتری کی طرف جانا چاہیے، بیرسٹر گوہر
  • سیاسی جماعت کو سائیڈ لائن کرنا ملک کیلئے اچھا شگون نہیں: بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی: بیرسٹر گوہر
  • مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا لیکن اب بہتری کی طرف جانا چاہیے: بیرسٹر گوہر
  • اپوزیشن اتحاد کی اے پی سی 31 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی
  • ہماری تحریک کا پہلا قدم آل پارٹیز کانفرنس سے ہو گا: مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • اب پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، بیرسٹر گوہر
  • اسلام آباد کی طرف مارچ کا کوئی ارادہ نہیں، 5 اگست کو پرامن احتجاج ہوگا، بیرسٹر گوہر
  • سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے: بیرسٹر گوہر
  • پانچ اگست کو اسلام آباد نہیں جارہے ہر جگہ پرامن احتجاج ہوگا، بیرسٹر گوہر