City 42:
2025-07-04@23:49:36 GMT

موسم گرما میں سستی بجلی کی پیداوار کم، حکام نے خبردار کردیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک : ملک میں بارشیں اور برف باری کم ہونے کی وجہ سے موسم گرما مشکل ہونے کا امکان ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسم گرما میں پانی کی سطح کم ہونے سے سستی بجلی کی پیداوار کم ہوگی۔

 نیپرا نے موسم گرما کے لیے پانی کی صورت حال پر واپڈا سے تفصیلات طلب کر لیں۔ نیپرا نے آئندہ سماعت میں واپڈا حکام کو طلب کر لیا، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ملک میں اس بار بارشیں کم ہوئی ہیں، برفباری بھی کم ہوئی، تو ایسے میں موسم گرما کے لیے کیا تیاریاں کی گئی ہیں؟

ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد

حکام نے بتایا کہ آئندہ موسم گرما میں پانی کا ڈیڈ لیول ایک سے ڈیڑھ فٹ تک رہے گا، موسم گرما میں پانی کی سطح کم ہونے سے سستی بجلی کی پیداوار کم ہوگی، اس دفعہ موسم گرما میں درآمدی ایل این جی پر انحصار کرنا پڑے گا۔

سی پی پی اے حکام کے مطابقجنوری میں سردی کم رہنے سے بجلی کی کھپت کم رہی، سالانہ بنیادوں پر بجلی کی کھپت میں 2 فی صد کمی ہوئی ہے، این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق اس دفعہ جنوری میں کوئی بڑا بریک ڈاؤن نہیں ہوا۔ 

فاروق ستار بڑے سیاسی شعبدہ باز ہیں، شرجیل میمن کا پریس کانفرنس پر ردعمل

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بجلی کی

پڑھیں:

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کردیا۔

 ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق پروازوں میں پالتو پرندے،بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے نرخ جاری کیے گیے ہیں۔

 پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ اور ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا ہے،ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق کارگو چارجز 5 سال بعد بڑھائے گئے ہیں۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا
  • 15 جولائی کے بعد ۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
  • احد سے بڑھتے تعلقات، مداحوں نے دنانیر کو خبردار کردیا
  • پاکستان سے لاپتا ہونے والے ہندو میاں بیوی کی لاشیں بھارتی ریگستان سے برآمد
  • کراچی: گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں دو خواتین جاں بحق
  • حکومت کی کرپٹو مائننگ کیلئے سستی بجلی کی تجویز آئی ایم ایف نے مسترد کردی
  • خیبرپختونخوا میں 5 سے 11 جولائی تک موسلا دھار بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
  • پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے کارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا
  • ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا
  • پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ