’کروڑوں روپے سے یہ ناقص کرسیاں خریدی ہیں؟‘، قذافی اسٹیڈیم کی ٹوٹی کرسیوں پر صارفین کی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
انگلینڈ اور افغانستان کے میچ کے بعد سوشل میڈیا پر چند تصاویر گردش کر رہی ہیں جس میں قذافی اسٹیڈیم کی وی وی آئی پی گیلری میں لگائی جانے والی کرسیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔
تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، کسی نے کرسیوں کی ناقص کوالٹی پر تنقید کی تو کوئی اس کا قصواروار عوام کو ٹھہراتا نظر آیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ یہ کرسیاں 20 سال چلیں گی لیکن انہوں نے چائنہ کا لوکل مال لگا دیا ہے۔
Chairman said – life of these chairs are 20 years.
— HG FILMS INDIA???????? (@HemantGhatelwa2) February 27, 2025
سہیل عمران لکھتے ہیں کہ چیمپئینز ٹرافی کے لیے چئیرمین محسن نقوی کی کوششوں سے قذافی اسٹیڈیم کو اربوں روپے کی مالیت سے آپ گریڈ کیا گیا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پڑھے لکھے کرکٹ فینز ہزاروں روپے مالیت کی ٹکٹ لے کر بھی جہالت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنے اسٹرکچر کی حفاظت کرنا نہیں جانتے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ وی وی آئی کی نشست ہے جہاں پڑھے لکھے فینز نشست پر بار بار پاؤں رکھ کر کراس کرتے رہے اور پھر یہ ٹوٹ گئی۔
چیمپئینز ٹرافی کے لیے چئیرمین @MohsinnaqviC42 کی کوششوں سے قذافی اسٹیڈیم کو اربوں روپے کی مالیت سے آپ گریڈ کیا گیا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پڑھے لکھے کرکٹ فینز ہزاروں روپے مالیت کی ٹکٹ لے کر بھی جہالت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنے اسٹرکچر کی حفاظت کرنا نہیں جانتے یہ وی وی آئی کی… pic.twitter.com/Z43fsZQp0V
— Sohail Imran (@sohailimrangeo) February 27, 2025
زبیر یوسف لکھتے ہیں کہ قذافی اسٹیڈیم میں لگائی جانے والی کرسیوں کی کوالٹی اچھی نہیں ہے۔
کوالٹی اچھی نہیں ہے نا۔ یہ بھی مانیں۔
— Zubair Yousaf (@ZubairYousafPak) February 27, 2025
ارشد چوہدری نے لکھا کہ کروڑوں روپے سے ناقص کرسیاں بنوائی گئی جو پہلے ہی میچ میں ٹوٹ گئی ہیں۔
بھائی حقیقی رخ یہ ہے کہ ہم نے پہلے ہی دیکھ کر سمجھ لیا تھا کہ کروڑوں روپے سے ناقص کرسیاں بنوائی گئی جو پہلے ہی میچ میں ٹوٹ گئی
— Arshad Chaudhry (@arshdchaudhary) February 27, 2025
قادر خواجہ نے لکھا کہ چئیرمین صاحب نے لوگوں کے لیے خوبصورت اسٹیڈیم تیار کروایا لیکن لوگ پڑھے لکھے ہونے کے باوجود جاہل ہیں
چئیرمین صاحب نے لوگوں کے لئے خوبصورت اسٹیڈیم تیار کروایا لیکن لوگ پڑھے لکھے ہونے کے باوجود جاہل ہیں#PakistanCricket https://t.co/RRY0l9tVjm
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) February 27, 2025
واضح رہے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تمام انکلوژرز میں 35 ہزار سفید اور سبز نئی کرسیاں شائقین کرکٹ کے لیے نصب کی گئی تھیں اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) باکس سمیت وی آئی پیز باکسز بھی تیارکیے گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیمپینز ٹرافی 2025 قذافی اسٹیڈیم قذافی اسٹیڈیم کرسیاںذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیمپینز ٹرافی 2025 قذافی اسٹیڈیم قذافی اسٹیڈیم کرسیاں قذافی اسٹیڈیم نے لکھا کہ کے لیے
پڑھیں:
سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی سٹیڈیم میں ادا
لاہور (آئی این پی )سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ادا کی گئی، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر بھی طویل عرصے کی روپوشی کے بعد اپنے والد میاںکی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا کی گئی ، نمازِ جنازہ پروفیسر مولانا محمد یوسف نے پڑھائی، جس ملک کی معروف سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فرخ جاوید، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، ابوزر سلمان نیازی، میجر غلام سرور، برگیڈیئر مشتاق، سجاد وڑائچ، شیخ امتیاز، فواد چودھری، خواجہ احمد حسان اور جمشید اقبال چیمہ سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔مرحوم میاں اظہر ملک کے سینئر سیاستدان اور مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ ان کی تدفین بابا رحمت قبرستان بھٹہ چوک میں کی گئی ۔ نماز جنازہ میں شریک افراد نے ان کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔میاں محمد اظہر ایک سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔ ان کے انتقال پر سیاسی رہنماں اور مختلف حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔دریں اثناء سابق وزیراعظم نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ میاں اظہر کے والد اور ان کے والد میاں محمد شریف کے درمیان دیرینہ تعلق تھا، اللہ تعالی میاں محمد اظہر کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی میاں محمد اظہر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔قبل ازیں 9 مئی کیسز کے باعث مفرور حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کے جنازے میں شرکت کے لیے رہائش گاہ پہنچ گئے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب دوبارہ میاں اظہر کی رہائشگاہ پہنچیں، مریم اورنگزیب گزشتہ رات بھی میاں اظہر کی رہائشگاہ گئی تھیں، رکن صوبائی اسمبلی حافظ فرحت عباس،فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، ابوزر سلمان نیازی بھی میاں اظہر کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔