امریکی اراکین کانگریس کا ٹرمپ انتظامیہ سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں کردار کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
واشنگٹن: امریکہ کے دو اراکین کانگریس کا ٹرمپ انتظامیہ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی جوولسن اور فلوگر نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پرسیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں وہ ٹرمپ کی طرح عدالتی استحصال کا شکار ہیں۔
امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور آگست پلگر نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔ امریکی کانگریس ارکان کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط، پاکستان کا سخت ردعمل
جو ولسن اور آگست پلگر نے 25 فروری کو وزیرخارجہ مارکو روبیو کو مشترکہ خط لکھا، ان کا کہنا تھا کہ ’ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ عمران خان کو رہا کروانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔
جو ولسن نے خط ایکس پر خط جاری کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور آگست پلگر وزیرخارجہ مارکو روبیو پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت بحال اور عمران خان کو رہا کروایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اس وقت مضبوط ہوتے ہیں، جب ان کی بنیاد آزادی پر ہو۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کو پسند کیا جاتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کی رہائی
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 25جولائی کو امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کرینگے
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 25 جولائی کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔ یہ اسحاق ڈار اور روبیو کے درمیان پہلی سرکاری ملاقات ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیملی بروس کے مطابق ملاقات کی تیاری مکمل ہے اور وہ خود دونوں جانب کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ شریک ہوں گی۔