شہید سید حسن نصراللہ کا مقاومتی کردار، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
حزب اللہ لبنان کے شہید قائد سید حسن نصراللہ کی مقاومتی و مزاحمتی شخصیت و کردار؟ شہید سید حسن نصراللہ کا تحریک آزادی فلسطین سے متعلق کردار؟ صہیونی اسرائیل کے خلاف تحریک مقاومت و مزاحمت کے تناظر میں شہید سید حسن نصراللہ کی جدوجہد؟ شہید سید حسن نصراللہ کی سربراہی میں حزب اللہ کا سفر؟ سات اکتوبر کو حماس کے طوفان الاقصیٰ کے بعد اسرائیل کیخلاف حزب اللہ کے کلیدی کردار سے متعلق شہید سید حسن نصراللہ کی حکمت عملی؟ حزب اللہ کی اسرائیل کے خلاف پالیسیوں میں شہید سید حسن نصراللہ کا کردار؟ شہید سید حسن نصراللہ کا شیعہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اہلسنت و دیگر مذاہب میں مقبولیت و اثر و رسوخ؟ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کا مستقبل؟ اسرائیل کیلئے زیادہ خطرناک کون، زندہ یا شہید سید حسن نصراللہ؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری و جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںمعروف اہلسنت عالم دین علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا تعلق بنیادی طور پر پاکستان میں اہلسنت مسلمانوں کی نمائندہ سیاسی مذہبی جماعت جمعیت علمائے پاکستان سے ہے اور وہ اسوقت جے یو پی کے مرکزی رہنما ہیں، وہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن بھی۔ علامہ قاضی احمد نورانی کا شمار پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور فلسطین کاز کیلئے کام کرنیوالی چیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ پاکستان میں دینی جماعتوں کے سب سے بڑے اتحاد ملی یکجہتی کونسل کے سندھ کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ فلسطین فاؤنڈیشن کی سرپرست کمیٹی میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ وہ اس سے قبل جے یو پی سندھ کے نائب صدر و کراچی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے حزب اللہ لبنان کے شہید قائد سید حسن نصراللہ اور تحریک آزادی فلسطین سے متعلق انکی خدمات و کردار سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے علامہ قاضی احمد نورانی کیساتھ کراچی میں انکی رہائش گاہ پر مخصر نشست کی، اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید سید حسن نصراللہ کا علامہ قاضی احمد نورانی سید حسن نصراللہ کی حزب اللہ اللہ کا اللہ کی
پڑھیں:
پہلگام واقعہ بھارت کی سازش ہے، امریکی نائب صدر کے دورے پر ڈرامہ رچایا گیا: عرفان صدیقی
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے.بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے ڈرامے رچاتا ہے. سفارتی دوروں پرفالس فلیگ آپریشنزبھارت کا وطیرہ ہے. امریکی نائب صدرکے دورے کے موقع پر بھارت نے ڈرامہ رچایا۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے. جسے پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت ماضی کی طرح ایک بار پھر جھوٹے اور من گھڑت واقعات کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ سفارتی دوروں پر فالس فلیگ آپریشنز بھارت کا وطیرہ ہے، اور یہ کوئی نئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر کے دورہ بھارت کے موقع پر بھی اسی نوعیت کا ڈرامہ رچایا گیا تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا جا سکے۔مرکزی رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکا واقعہ فالس فلیگ ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا چلا آ رہا ہے، یہی اس کا ٹریک ریکارڈ ہے، بھارت نے کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا اور انہیں قتل کیا۔سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا تھا نہروں کے ایشو پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد متاثر نہیں ہوگا۔پی ٹی آئی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مقدمات عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں اور ان کے ساتھ انصاف ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے بارہا نظام عدل پر تنقید کرتے ہیں. مگر عدالتیں ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اندرونی اختلافات اور قیادت کی کشمکش کا شکار ہے۔ عہدوں کی بندربانٹ پر پارٹی میں جھگڑے ہو رہے ہیں. پی ٹی آئی والے آپس میں گتھم گتھا ہیں۔