بلتستان کے علماء کی بلاجواز گرفتاری ناقابل قبول ہے، شیخ زاہد حسین زاہدی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
ایک بیان میں نائب صدر انجمن امامیہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ بار بار اسطرح کے ناروا سلوک کا سلسلہ اگر جاری رہا تو جی بی کے عوام اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوں گے، لہذا گرفتار علماء کو فوراً رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان کے نائب صدر شیخ زاہد حسین زاہدی نے بلتستان کے تین علماء کی جبری گمشدگی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بلتستان کے علماء کرام کی رمدان باڈر سے بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں نائب صدر انجمن امامیہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ بار بار اسطرح کے ناروا سلوک کا سلسلہ اگر جاری رہا تو جی بی کے عوام اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوں گے، لہذا گرفتار علماء کو فوراً رہا کیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلتستان کے
پڑھیں:
زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔
زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔
حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔
زاہد احمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔
زاہد احمد نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
اداکار کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کئی انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔