کوئٹہ، ایس بی کے یونیورسٹی کے پاس شدہ امیدواروں کا عارضی بھرتی کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیداروں کی مستقبل بھرتی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سردار بہادر خان یونیورسٹی کوئٹہ کی اسامیوں کیلئے لئے گئے ٹیسٹ میں پاس شدہ امیدواروں مستقل بھرتی کیلئے بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت انہیں عارضی بھرتی کے بجائے مستقبل طور پر ملامت فراہم کرے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیداروں کی مستقبل بھرتی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔ 2022 میں حکومت کی جانب سے 9000 اسامیوں کے لئے ٹیسٹ ہوئے، بعد ازاں بے ضابطگیوں کے الزامات لگے۔ مسئلہ عدالت میں پہچنے کے بعد عدالت نے شفاف طریقے سے میرٹ کی بنیاد پر اپوئنٹ کرنے کا حکم دیا۔ تاہم نئی حکومت نے مستقبل بھرتیوں کی بجائے عارضی طور پر ملازمین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانیکا فیصلہ ، امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت کی نئی شرط
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے رواں سال ستمبر میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز ذرائع کے مطابق انتخابات کی تیاریوں کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے لیے تعلیمی قابلیت کی نئی شرائط بھی طے کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کے عہدے کے لیے کم از کم بی اے، وائس چیئرمین کے لیے ایف اے جبکہ کونسلر کے لیے میٹرک کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے مجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ضلعی کونسلیں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ بیوروکریسی کے اختیارات میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
حکومت امریکا سے تجارتی خسارے کو حل کرنے کیلئے بات چیت چاہتی ہے: وزیر خزانہ
مزید :