پاکستان میں پہلا روزہ اور عیدالفطر کب ہوگی؟ سپارکو نے پھر پیش گوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
پاکستان میں خلائی تحقیق سے متعلق ادارہ اسپیس اینڈ اَپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ایک بار پھر پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے جبکہ پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہوسکتا ہے۔ سپارکو کے مطابق آج 28 فروری بروز جمعہ چاند نظر آنا مشکل ہے۔ پاکستان میں 29 روزے اور عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیےپاکستان میں پہلا روزہ اور عیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 28 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 45 منٹ پر ہوگی، اور 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔
ترجمان سپارکو نے کہا کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ سے ہوسکتا ہے کیوں کہ وہاں 28 فروری کو چاند آنے کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے مطابق عیدالفطر 31 مارچ کو ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیےسال 2030 میں 36 روزے رکھنے ہوں گے، فلکیاتی ماہرین
واضح رہے کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔
دوسری طرف سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوسکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رمضان المبارک کا چاند سپارکو عیدالفطر کا چاند.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک کا چاند سپارکو عیدالفطر کا چاند رمضان المبارک نے کا امکان ہے میں پہلا روزہ پاکستان میں کے مطابق کا چاند مارچ کو ا نے کا
پڑھیں:
پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: اسحاق ڈار
ویب ڈیسک :نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بینکاری، سرمایہ کاری اور آئی ٹی ماہرین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کے کردار پر زور دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کاری کو تیز کیا جا رہا ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ترجمان کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکنگ، انفرا اسٹرکچر میں پاکستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں مورگن اسٹینلی، بینک آف امریکا، بی این پی پریباس، جے پی مورگن اور گولڈمین سکس کے ماہرین موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق شرکا نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی اور باہمی معاشی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد