غزہ میں جاری مذاکرات بہت اطمینان بخش ہیں، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ غزہ کے حوالے سے بہت اچھی بات چیت جاری ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا دوسرا مرحلہ نتیجہ خیز ہو گا تو انہوں نے کہاکہ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
کوئی بھی واقعتا نہیں جانتا لیکن ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔
ہماری کچھ بہت اچھی بات چیت جاری ہے۔ٹرمپ کی غزہ پر امریکی قبضے اور فلسطینیوں کی مستقل نقلِ مکانی کی تجویز کے بارے میں جب پریس کانفرنس میں سٹارمر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، جی ہاں، میں سمجھتا ہوں کہ دو ریاستی حل ہی بالآخر خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔ٹرمپ کے اس منصوبے کی عالمی سطح پر مذمت ہوئی ہے اور اسے نسلی تطہیر کی تجویز قرار دیا گیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے کہا کہ پاکستان کے پاس پانچ سے چھ اچھے بولر ہیں لیکن کھیلانے کا فیصلہ کوچ کا ہوتا ہے۔پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے پریس کانفرنس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ہے جب موقع ملے پرفارمنس کرنا، میں وہی کوشش کرتا ہوں کہ پرفارم کروں، کوشش ہوتی ہے کہ جو پلان کوچ کی طرف سے ملے اس کے مطابق کھیلیں۔سلمان مرزا نے کہا کہ اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کہ پلئنگ الیون میں ہوں یا نہیں، مجھے جب موقع ملے تو کوشش ہوتی ہے کہ پرفارم کروں، آج کی پرفارمنس اپنی ماں کے نام کرتا ہوں، سب کچھ ان کی دعاؤں کی بدولت ہے، جب گراؤنڈ میں آتے ہیں تو پچ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کیسی بولنگ کرنی ہے۔قومی فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی پلیئر پلئنگ الیون میں آتا ہے تو کوشش ہر کسی کی ہوتی ہے کہ پرفارم کریں، ہوم کنڈیشن میں کھیلنے کا فائدہ ہوتا ہے اور کراؤڈ کی سپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے۔