ہمیں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جا رہا: عالیہ حمزہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
عالیہ حمزہ--فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ہمیں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جا رہا۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام کو دبانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔
سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ اپنے حلقے این اے 118 کا مقدمہ لڑنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پیکا ایکٹ مسلط کر دیا گیا، یہ لوگ اپوزیشن کے الائنس سے کیوں گھبرا رہے ہیں؟
ان کا کہنا ہے کہ مان لیں آپ ہار گئے ہیں، وہ ایک شخص جیل میں بیٹھا اپنی عوام کی جنگ لڑ رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری
پنجاب حکومت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کا ٹرائل اب انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت آئندہ اے ٹی سی عدالت میں ہو گی، ویڈیو لنک اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی جس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔