’جانے کا وقت آ گیا ‘، امیتابھ بچن کی ٹوئٹ نے مداحوں کو پریشان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی حالیہ ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا تھا۔امیتابھ بچن نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک مختصر اور پراسرار پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا تھا، ’’Time to go‘‘ (جانے کا وقت آگیا ہے)، جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
یہ ٹوئٹ دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔ کچھ افراد نے سمجھا کہ یہ پیغام امیتابھ بچن کے کیریئر کے اختتام یا ان کی مشہور بھارتی کوئز شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تھا۔
دوسری طرف، کچھ مداحوں نے اس پیغام کو ان کی صحت کے حوالے سے جوڑا اور ان کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ اس پراسرار ٹوئٹ نے فوراً سوشل میڈیا پر سوالات کا طوفان برپا کر دیا۔یاد رہے کہ امیتابھ بچن کی ٹوئٹ پر ابہام کا حل ’’کون بنے گا کروڑ پتی 16‘‘ کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں نکلا۔
اس شو کے دوران ایک شائق نے بگ بی سے ان کی ٹوئٹ ’’Time to go‘‘ کی وضاحت طلب کی۔ اس پر امیتابھ بچن نے ہنستے ہوئے کہا، ’’وہ صرف ایک لائن تھی، جس کا مطلب تھا کہ کام سے جانے کا وقت آ گیا ہے، تو اس میں آخر کیا مسئلہ ہے؟‘‘
ایک مداح نے سوال کیا، ’’سر، کہاں جانے کا وقت ہے؟‘‘ تاہم اس سوال کا جواب دینے سے پہلے ہی پورا اسٹوڈیو یک زبان ہو کر بولا، ’’آپ یہاں (شو) سے نہیں جا سکتے!‘‘
اس پر امیتابھ بچن نے مذاق کرتے ہوئے کہا، ’’ارے! ہمارے کام سے جانے کا وقت آ گیا ہے۔ آپ عجیب باتیں کرتے ہیں! رات کے 2 بجے ہمیں شو سے چھٹی ملتی ہے اور گھر پہنچتے پہنچتے کافی دیر ہو جاتی ہے، یہی لکھا تھا، لیکن لکھتے ہوئے نیند آ گئی اور ٹوئٹ ادھورا رہ گیا۔‘‘
اس وضاحت کے بعد، امیتابھ بچن نے تمام افواہوں اور قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا اور اپنی ٹوئٹ کو ایک معمولی غلطی کے طور پر بیان کیا۔ ان کی اس وضاحت کے بعد مداحوں کی تشویش بھی ختم ہو گئی اور سوشل میڈیا پر ہنسی مذاق کا ماحول بن گیا۔
ندیم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے مستعفی، عاقب جاوید کو بھی فارغ کرنے کی تیاریاں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر جانے کا وقت ا
پڑھیں:
شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔
شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
دوران سماعت شیخ رشید وکیل نے دلائل دیے کہ شیخ رشید کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ہے۔
جج نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرے پر جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہوجائیں گے۔