‘کبھی ایسی میزبانی کا نہیں سوچا تھا’، بھارتی صحافی وکرانت گپتا پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے پاکستان آنے والے نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا پاکستانی عوام کی میزبانی دیکھ کر دنگ رہ گئے اور تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔
وکرانت گپتا کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں لاہور کی سڑکوں پر گھومتے دیکھا جا سکتا ہے جہاں شہری ان کا نام لے کر نعرے لگاتے نظر آئے اور انہیں سندھی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
Vikrant Gupta reaction on Pakistan hospitality.
— Jabir khan (@jabirkhan_khan9) February 27, 2025
بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستانی عوام ان کی ایسے میزبانی کریں گے کیونکہ وہ ایک عام سے صحافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سے صرف انہیں ہی نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی پیار مل رہا ہے اور وہ یہ دیکھ کر بہت حیران ہیں۔
Vikrant Gupta reaction on Pakistan hospitality.#ChampionsTrophy2025 pic.twitter.com/hTwJYvWjpq
— Ans (@PakForeverIA) February 27, 2025
وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب پاکستانی ٹیم انڈیا سے میچ ہار کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہو گئی ہے پاکستانی عوام ویرات کوہلی اور روہت شرما کے حق میں بات کر رہے ہیں۔ لوگ ان کی عزت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر اتنا پیار ملا جتنا سوچا بھی نہیں تھا۔
واضح رہے کہ وکرانت گپتا نے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے سوال پر بتایاکہ ’میں پاکستان اکیلا آیا ہوں اس لیے میری کوئی خاص اہمیت نہیں لیکن بھارت کی پوری ٹیم ہے جس کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے، بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجہ صرف یہ نہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان میں غیر محفوظ ہے، وجہ یہ بھی ہےکہ دونوں ملکوں کے درمیان کوئی رشتہ نہیں اور اس رشتے کو سدھارنےکی کسی نے کوشش بھی نہیں کی، میں اس کے لیے کسی ایک کو قصور وار نہیں ٹھہراتا‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپینئز ٹرافی پاکستانی کرکٹ ٹیم روہت شرما لاہور وکرانت گپتا ویرات کوہلیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپینئز ٹرافی پاکستانی کرکٹ ٹیم روہت شرما لاہور ویرات کوہلی پاکستانی عوام تھا کہ
پڑھیں:
کیا کبھی ایسا ہوا کہ جیل میں بیٹھا آزاد اور قوم قید میں ہو، عامر ڈوگر
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ جیل میں بیٹھا آزاد ہو اور قوم قید میں ہو۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عامر ڈوگر نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو آئین و قانون حق دیتا ہے وہ کیسے روکا جا رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ کیا سابق حکمرانوں کی قید کے حالات اور عیاشیاں ہم سب کے سامنے نہیں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا اپنی ذات کے لئے مذاکرات نہیں چاہتے، ملاقات تک کرنے نہیں دے رہے کیا بانی پی ٹی آئی سے اتنا خوف ہے۔