سندھ حکومت 10 مارچ 2025 کو گرین لائن اوراورنج لائن بی آر ٹی  کا باضابطہ کنٹرول سنبھال لے گی۔

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ  نے گرین لائن اوراورنج لائن بی آر ٹی  کا کنٹرول سنبھالنے کی منظوری دے دی۔  سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت  سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا 14واں اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں شریک ماہرین نے گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کے مؤثر انتظام کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کے معاہدے سے متعلق دستاویزات  قانونی توثیق کے لیے محکمہ قانون کو بھیجنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گرین لائن  اور اورنج لائن بی آر ٹی  کا موجودہ ہیومن ریسورس کا ڈھانچہ تین ماہ تک رکھنے کی منظوری دےدی گئی۔

شرجیل انعام میمن نے اجلاس میں کہا کہ سندھ حکومت عوام کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کی منتقلی سے عوامی ٹرانسپورٹ کا نظام مزید بہتر ہوگا۔ حکومت سندھ  گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹیز کو مزید ترقی دینے کے لئے کام کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو تیز رفتار، آرام دہ  اور بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے  ہم ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مزید اصلاحات  لا رہے ہیں۔  سندھ حکومت تمام ضروری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس نظام کو مزید مستحکم اور مؤثر بنائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی سندھ حکومت

پڑھیں:

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بنوانے کی تاریخ میں مزید 2 ماہ کی توسیع

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا۔محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ  سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔بیشتر شہری موٹر سائیکلیں خرید تو لیتے ہیں لیکن انہیں اپنے نام رجسٹرڈ نہیں کرواتے، بلکہ اوپن لیٹر پر ہی استعمال کرتے ہیں جو قانوناً جرم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ نے تعاون کا یقین دلایا، گرین لائن فیز2 پر کام جلد شروع ہوگا، احسن اقبال
  • سکھر: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ودیگر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
  • جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ ‘ ریڈ لائن منصوبہ فوری مکمل و حتمی تاریخ دینے کا مطالبہ
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • سندھ میں نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع
  • محکمہ ایکسائزسندھ، نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں31دسمبرتک توسیع، نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی
  • سعودی عرب کا عالمی اعزاز: 2031 سے ’انٹوسائی ‘کی صدارت سنبھالے گا
  • سندھ میں نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع
  • سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بنوانے کی تاریخ میں مزید 2 ماہ کی توسیع