Daily Pakistan:
2025-07-06@00:15:06 GMT

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چھ خوارج ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چھ خوارج ہلاک

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کر دیا ، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق   متعدد وارداتوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم “فتنۃ الخوارج” کے 30 شدت پسندوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہا ہے اور افواجِ پاکستان کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی خدمت کے جذبے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ انٹیلیجنس پر مبنی اس مؤثر کارروائی میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا قلع قمع کیا گیا، جو افواجِ پاکستان کی مضبوط حکمت عملی اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرنا نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ یہ ملک کی سالمیت اور امن کے لیے ایک مؤثر قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کا عزم غیر متزلزل ہے اور ریاست ہر قیمت پر ملک کے دفاع کو یقینی بنائے گی۔

صدر مملکت نے “فتنۃ الخوارج” جیسے دہشت گرد گروہوں کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف یہ جنگ ملک کی بقاء، سلامتی اور استحکام کے لیے ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • لکی مروت: سی ٹی ڈی کی کارروائی ،3 خوارج ہلاک
  • صدر مملکت کا شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • پاک فوج کی بروقت کارروائی، پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشت گرد ہلاک
  • صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • شمالی وزیرستان: دراندازی کی کوشش ناکام، پاک افغان سرحد پر 30 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک
  • سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 30 خوارج ہلاک
  • بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشتگرد مارے گئے
  • افغانستان سے دراندازی کوشش ناکام،پاکستان سیکیورٹی فورسز کی کامیابی کاروائی ،30 دہشتگرد ہلاک
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ترجمان بلوچستان حکومت