رواں ہفتے ڈالر مہنگا ِ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا ،انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ۔انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 30 پیسے پر بند ہوا ۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں451پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار 251 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ خیال رہے کہ سونے کی قیمت میں بھی رواں ہفتے اتار چڑھائو دیکھنے میں آیا، سونے کی نئی قیمت 2ہزار 500روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 500 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔جبکہ گزشتہ رات حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی، حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کی ہے، پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے ہوگی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے مزید کمی ریکارڈ
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر کی پوزیشن سے متعلق اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 18 اپریل کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اعداد وشمار میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 20 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
پاکستان کے 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مجموعی ذخائر میں کمرشل بینکوں کا حصہ 5 ارب 23 کروڑ ڈالر ہے