ایلون مسک 14 ویں بچے کے باپ بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک کے ہاں 14 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
معروف کاروباری شخصیت اور ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک اور نیورالنک کی ایگزیکٹو شیون زیلس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد مسک کے بچوں کی تعداد 14 ہوگئی۔
ایلون مسک کی اہلیہ شیون زیلس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیٹے سیلڈن لیکرگس کی پیدائش کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون عدالت پہنچ گئیں
انہوں نے اپنی پوسٹ میں نومولود کو "جگنارٹ جیسی مضبوط جسامت کا حامل اور سونے جیسے دل والا" قرار دیا جس پر ایلون مسک نے دل کے ایموجی کے ساتھ ردعمل دیا۔
مسک اور زیلس اس سے قبل 2021 میں جڑواں بچوں، اسٹرائیڈر اور ایزور جبکہ 2023 میں بیٹی آرکڈیا کو خوش آمدید کہہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں کا ہونے کا دعویٰ؛ خاتون نے نیا انکشاف کردیا
یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب رپورٹس کے مطابق قدامت پسند کمنٹیٹر ایشلے سینٹ کلیئر نے پانچ ماہ قبل ایلون مسک کے 13 ویں بچے کو جنم دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سینٹ کلیئر نے مسک کے خلاف پدرانہ حقوق کا مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔
52 سالہ ایلون مسک اکثر عالمی آبادی میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ شیون زیلس کے علاوہ ایلون مسک اپنی پہلی اہلیہ کینیڈین مصنفہ جسٹین مسک کے ساتھ پانچ جبکہ گلوکارہ گرائمز کے ساتھ تین بچوں کے والد بھی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایلون مسک کے ویں بچے بچے کی
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھٹنوں میں خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
خاص طور پر بالائی خیبرپختونخوا، پوٹھوہار، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور چند جگہوں پر ژالہ باری بھی متوقع ہے جب کہ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شمالی پنجاب کے شہروں جیسے لاہور، سیالکوٹ، خوشاب، سرگودھا، نارووال، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات، قصور اور گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں آسمان جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام جیسے علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک اور وزیرستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارش ہوئی اور کراچی میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔