ایم ڈی اے انتظامیہ عرفان بیگ پر قابو پانے میں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
گریڈ پانچ کا ملازم گریڈ انیس کی تنخواہ اور مراعات کیسے لیتارہا، ڈی جی سے رپورٹ طلب
عرفان بیگ سے سرکاری ویگو ابھی تک ریکور نہیں کی جا سکی،پرانے ساتھی منہ موڑ نے لگے
ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی میں انتظامی تبدیلیوں کے باوجود عرفان بیگ نامی پانچ گریڈ کے میل ویکسی نیٹر پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ اطلاعات کے مطابق نئی انتظامیہ کے لیے تاحال عرفان بیگ درد سر بنا ہوا ہے۔ عرفان بیگ سے سرکاری ویگو ابھی تک ریکور نہیں کی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ پانچ کا ملازم آج کل اپنی کرپشن اور لینڈ گیربنگ کی وجہ سے بری طرح پھنسا پڑا ہے ۔عرفان بیگ نے دن رات اپنے ہی ادارے کو جن لوگوں کے باعث ٹیکا لگایا اور ایم ڈی اے کے الاٹیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ، وہ تمام عرفان بیگ سے منہ موڑ گئے ہیں اور عرفان بیگ کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے ۔ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کافی عرصے بعد لوکل گورنمنٹ پر احسان کرتے ہوئے ڈی جی ایم ڈی اے کو ایک مراسلہ جاری کیا، اس میں عرفان بیگ کی سروس اور 27 ؍فروری 2024 کو لوکل گورنمنٹ واپسی کے حوالے سے پوچھا گیا کہ ایک گریڈ پانچ کا ملازم گزشتہ دس ماہ سے کیسے گریڈ انیس کی تنخواہ اور مراعات غیر قانونی طریقے سے حاصل کرتا رہا اور اس غیر قانونی اقدام کی پوری رپورٹ ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سے طلب کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کی طرف سے ابھی تک کوئی خاطر خواہ جواب لوکل گورنمنٹ کو موصول نہیں ہوا اور نہ ہی ابھی تک عرفان بیگ سے سرکاری ویگو لی گئی ہے جو ابھی تک عرفان بیگ کے زیر استعمال ہے۔ ذرائع کے مطابق عرفان بیگ25؍ جنوری 2025 والے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مراسلے کو لے کر کافی پریشان ہے اور بڑی بڑی آفر زکی جارہی ہیں کہ میری سروس سے متعلق ہاتھ ہلکا رکھا جائے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: لوکل گورنمنٹ عرفان بیگ سے ایم ڈی اے کے مطابق ابھی تک
پڑھیں:
بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیےگئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے۔
بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بہادری اور مؤثر حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان کے مطابق میریان تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ صرف 20 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا۔ اس کے بعد مزنگ چوکی پر درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے دوران ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
آر پی او کے مطابق پولیس نے بھرپور جواب دیتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا، جبکہ ان کے ساتھی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے۔ حملے میں پولیس کے تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔
ادھر ضلع کرک میں بھی گرگری تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو تھانے کے قریب آنے سے روک دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق پولیس کی مؤثر مزاحمت کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔