Islam Times:
2025-06-15@11:29:54 GMT

میر واعظ کی امت مسلمہ کو رماہ رمضان کی مبارک

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

میر واعظ کی امت مسلمہ کو رماہ رمضان کی مبارک

ذرائع کے مطابق میرواعظ نے اس مبارک مہینے کی روحانی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مسلمانوں کو صبر، عاجزی اور سخاوت اختیار کرنے کی تلقین کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور متحدہ مجلس علماء کے صدر میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری مسلمانوں سمیت پوری امتِ مسلمہ کو ماہِ رمضان کی دلی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ایک مقدس مہینہ ہے جس میں روزہ، نماز، تدبر و تفکر اور قرآن کریم کی تلاوت اور دینی تعلیمات سے وابستگی کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کا موقع ملتا ہے۔ ذرائع کے مطابق میرواعظ نے اس مبارک مہینے کی روحانی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مسلمانوں کو صبر، عاجزی اور سخاوت اختیار کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے عبادات میں تیزی لانے، قرآن کریم سے مضبوط تعلق اور ضرورت مندوں کے ساتھ ہمدردی اور خیرات کے عمل کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ رمضان تمام مسلمانوں کے لیے امن، خوشی اور روحانی ترقی کا باعث بنے۔ دریں اثنا انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اس امید کا اظہار کیا کہ بھارتی انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران میرواعظ کی دینی، دعوتی، تبلیغی اور اصلاحی سرگرمیوں پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد کرنے سے گریز کریں گے تاکہ عقیدت مند بڑی تعداد میں ان کے مواعظ حسنہ سے مستفید ہو سکیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سندھ کے بجٹ کیلئے کیا تجاویز پیش کی گئیں؟

— فائل فوٹو 

سندھ کا مالی سال 26-2025ء کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے مجموعی بجٹ کا تخمینہ تقریباً 37 کھرب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے ترقیاتی بجٹ کا کل تخمینہ 1018 ارب روپے لگایا گیا ہے، وفاقی حکومت سے 76 ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹس ملنے کا تخمینہ ہے، غیر ملکی منصوبہ جاتی امداد کے تحت 366 ارب روپے ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی گرانٹس اور غیر ملکی امداد سمیت کل ترقیاتی بجٹ 1018 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کےلیے 520 ارب روپے اور ضلعی ترقیاتی پروگرام کےلیے 55 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سندھ اور خیبر پختونخوا کا بجٹ آج پیش ہو گا

سندھ اور خیبر پختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، دونوں صوبوں میں وفاق کی طرز پر تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں 3856 ترقیاتی اسکیمیں بھی شامل ہیں جن میں 566 نئی اسکیموں کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پہلی بار اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو مالیاتی اختیارات دیے جائیں گے۔ 34 ہزار اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور ان 34 ہزار اسکولوں کےلیے 18 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ہر اسکول کےلیے 3 سے 10 لاکھ روپے بجٹ مختص ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ترقیاتی فنڈز کےلیے 45 ارب روپے اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر شہروں کےلیے 7 ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکیج کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 32 ارب سے بڑھا کر 38 ارب روپے کرنے اور صحت کے شعبے کا ترقیاتی بجٹ 18 ارب سے بڑھا کر 21 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں امن وامان قائم کرنے کے لیے 2 سو ارب روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سردار ایاز صادق کا دورۂ سعودی عرب: سفارتی اور روحانی ہم آہنگی کی مثال
  • (ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ)بھارت کی پاکستان کے خلاف سازشیں ناکام
  • ایران اسرائیل جنگ:  کیتھولک روحانی پیشوا پوپ لیو نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کردیا
  • باجوڑ، شہباز شریف کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر راکٹ حملہ
  • تمام مسلمانوں کی ہمدردیاں حماس اور ایران کیساتھ ہیں، انوارالحق حقانی
  • قبلہ اول کا دفاع پوری امت کا ایمانی فریضہ ہے، جے یو آئی کوئٹہ
  • صوبے کے فنڈز لوٹ مار کرنے والوں کو نہیں دیں گے،فیصل کریم کنڈی
  • اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ کو خطرے میں ڈال رہا ہے، میرواعظ کشمیر
  • بجٹ اجلاس پر گورنر اور وزیر اعلیٰ میں ٹھن گئی، سیاسی تلخی کے بعد اجلاس 13 جون کو طلب
  • سندھ کے بجٹ کیلئے کیا تجاویز پیش کی گئیں؟