صوبے کے فنڈز لوٹ مار کرنے والوں کو نہیں دیں گے،فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ وفاق کے ساتھ ’فنڈز کے لیے ضرور لڑیں گے مگر ان لوگوں کو نہیں دیں گے جنہوں نے فنڈز کے ساتھ لوٹ مار کی ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’صرف 50 ارب روپے کا سکینڈل دیر کے علاقے میں سامنے آیا۔‘
وفاق سے فنڈز کے حصول سے متعلق گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھی انہیں کہا ہے کہ 700 ارب روپے دیے گئے، وہ کہاں خرچ ہوئے؟ صوبے میں گندم، چینی، سولر پینل اور ہسپتالوں سے متعلق سکینڈل سامنے آ رہے ہیں۔ ہم وفاق سے فنڈز کے لیے ضرور بات کریں گے، مگر ایسے لوگوں کو فنڈز نہیں دیں گے جنہوں نے لوٹ مار کی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے بجٹ پیش کرنے کے لیے بجٹ سمری بھیجی، تاہم انہوں نے موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر اس پر دستخط نہیں کیے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ ’ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد جو صورت حال پیدا ہوئی ہے، اسے مدنظر رکھتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا، اور آج کا دن ویسے بھی ایسا نہیں تھا کہ بجٹ پیش کیا جاتا۔‘
گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کے ممکنہ سرپلس بجٹ کے حکومتی دعوؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس اتنا پیسہ ہے کہ وفاق کو قرض دے سکتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہیں سونے کی کان کہاں سے مل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی اتنی مالی خوشحالی کا دعویٰ کر رہی ہے تو وہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 سے 60 فیصد اضافہ کرے۔
فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا کہ ’موجودہ صوبائی حکومت میں مختلف منصوبوں میں کرپشن کے سکینڈلز سامنے آئے ہیں، جن میں کوہستان میں 50 ارب روپے، سولر پینل کے ایک منصوبے میں 19 ارب روپے، اور مساجد میں سولر پینل کی تنصیب کے حوالے سے بدعنوانیاں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بجٹ پیش ہوگا تو اصل صورتحال سامنے آئے گی، لیکن جو حالات نظر آ رہے ہیں، ان سے لگتا نہیں کہ یہ کوئی اچھا بجٹ ہو گا۔
گورنر کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کو ترقیاتی کاموں کے لیے کوئی بڑا منصوبہ پیش نہیں کیا، جن کے لیے وفاق سے فنڈز حاصل کیے جاتے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی نئی حکومت کے نئے وزیروں نے حلف لے لیا
سٹی42: صوبہ خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نئی کابینہ کا آج اعلان کیا گیا۔ کل رات کابینہ کے دس ابتدائی وزیروں کے نام سامنے آئے تھے، آج ان سے حلف لے لیا گیا۔
پشاور کے گورنر ہاؤس میں نئے وزیروں کے حلف کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں 10 وزراء نے حلف اٹھا لیا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔
آج حلف لینے والے صوبائی وزراء میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخر جہاں شامل ہیں۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
ابتدائی طور پر کابینہ 13 رکنی ہے۔ کابینہ میں 10 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔
اس حلف سے پہلے گورنر فیصل کریم کنڈی کو کابینہ کے نئے وزیروں کے ناموں کی سمری بھیجی گئی تھی، گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین کی منظوری دے دی جس کے بعد حلف لینے کی تقریب ہوئی۔
10 وزیروں، 2 مشیروں اور ایک معاون پر مشتمل خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں مینا خان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللّٰہ، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر شامل ہیں۔
حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا
ریاض خان، فخر جہاں، تاج محمد ترند بھی نئی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ آفتاب عالم اور ارشد ایوب خان بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
Waseem Azmet