اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو ہمارا ردعمل یقینی ہوگا، بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو پاکستان کا ردعمل یقینی ہوگا۔
برسلز میں یورپین یونین تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا، مودی حکومت نے پہلگام واقعے کے حوالے سے ابھی تک کوئی شواہد پیش نہیں کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کو پاک بھارت جامع مذاکرات میں کردار ادا کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان نے بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی، جس کے جواب میں بھارت نے بلااشتعال جارحیت کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس منصوبے کو غیر قانونی طور پر معطل کردیا، معاہدہ معطل کرنا خطے میں امن کو خراب کرنے کے مترادف ہے، ماحولیاتی وسائل کو ہتھیار بنانا خطرناک ہوسکتا ہے،بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان نے اپنا جوابی حق استعمال کیا، پوری کشیدگی میں پاکستان نے جارحانہ اقدامات کے بجائے تحمل سے کام لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو پاکستان کا ردعمل یقینی ہوگا اور پاکستان کو مجبورا اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کا بھارت کو دو ٹوک پیغام، پانی بند کیا تو اعلانِ جنگ سمجھا جائے گا
بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف علاقائی ماحولیاتی نظام کو خطرہ ہے بلکہ آبی سفارت کاری سے متعلق بین الاقوامی اصولوں کی سالمیت کو بھی خطرہ ہے۔
انہوں ںے واضح کیا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، کشمیر، پانی اور تجارت جیسے معاملات صرف بات چیت کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔
سندھ طاس معاہدے سے رو گردانی کی تو دنیا کا کوئی معاہدہ قابل عمل نہیں رہے گااس موقع پر مصدق ملک نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے سے رو گردانی کی تو دنیا کا کوئی معاہدہ قابل عمل نہیں رہے گا، بھارتی اقدام سے کسی ملک کو کسی دوسرے ملک کا پانی روکنے کا لائسنس مل جائے گا، بھارت پانی جیسے بنیادی وسائل پر حق کی نئی تشریح گھڑ رہا ہے۔
اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے اسرائیل کے ایران پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کری اور کہا کہ ایرانی پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،اسرائیل نےاپنےہمسایہ ممالک پرحملہ کیا، فلسطین میں نسل کشی کی اور اب یہ جنگ ہمارے خطے تک پہنچ چکی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی دنیا امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برسلز بلاول بھٹو بیلجیئم پاکستان تھنک ٹینک شیری رحمان مصدق ملک یورپین یونین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو بیلجیئم پاکستان تھنک ٹینک مصدق ملک یورپین یونین بلاول بھٹو زرداری بھارت نے پاکستان پاکستان کا نے کہا کہ کا پانی
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کی تھنک ٹینک سے اہم ملاقات
سٹی42: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی برسلز میں ایگمونٹ انسٹیٹیوٹ آمد،ڈی جی ایگمونٹ انسٹیٹیوٹ ایمبیسڈر پال ڈی وٹ نے وفد کااستقبال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کی تھنک ٹینک سے اہم ملاقات، جنوبی ایشیا کی سکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا، بلاول بھٹو نے قیام امن سے متعلق پاکستان کی ترجیحات سے تھنک ٹینک کو آگاہ کیا، پارلیمانی وفد کی بیلجیئم فارن افیئر کمیٹی کی وائس چیئر مین کیٹلین ڈیپورٹر ، چیئر آف پاکستان بیلجیئم پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ فرانکیم بیلجینڈاوربیلجیئم کے سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے ممبران سے ملاقاتیں کی۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن
پارلیمانی وفد نے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی اور پرامن بقائے باہمی کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا، ملاقاتوں میں پاکستان اور بیلجیئم کے تعلقات کو مزید وسعت دینےکے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد کی یورپین پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کی سربراہ برنڈ لانجےسے بھی ملاقات کی، بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور خطے کی بگڑتی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
سدھو موسے والاکو قتل کیوں کیا گیا؟گینگسٹر گولڈی برار نے پہلی بار حقائق بتا دیے
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یورپی یونین قانون کی حکمرانی کا علمبردار ہے ،امید ہے کہ یورپی یونین بھارت پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے جیسے ماورائے قانون اقدامات سے اجتناب کرنے پر زور دے گا۔
پاکستان امن کا خواہاں ہے،کشمیر سمیت تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہتے ہیں، بھارت کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنابین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
وسیم اکرم نے اپنے مجسمے پر ردعمل، اہم پوسٹ شیئر کردی