پنجاب میں صارفین کے حقوق کے بنائی گئیں 17 کنزیومر کورٹس 19 سال بعد ختم
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
لاہور:
پنجاب بھر میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنائی گئی 17 ڈسٹرکٹ کنزیومر عدالتیں 19 سال بعد باقاعدہ ختم کر دی گئیں، ججز کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ پیش کرنے کا حکم کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں 2006ء میں صارفین کے حقوق کے لیے یہ عدالتیں بنائی گئی تھیں، منگل 29 جولائی سے پنجاب بھر کی یہ تمام اسپیشل کنزیومر کورٹس مکمل بند ہوگئی ہیں، ان عدالتوں کا ریگولر اسٹاف دیگر عدالتوں دفاتر میں تبدیل کیا جارہا ہے جبکہ کنٹریکٹ اور عارضی تمام اسٹاف کو برطرف کر دیا گیا ہے۔
ان عدالتوں میں مجموعی طور پر 1682 کیسز زیر سماعت تھے، اسپیشل کنزیومر کورٹ راولپنڈی میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد 97 تھی، ان عدالتوں میں زیر سماعت تمام مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کو ارسال کئے جارہے ہیں۔
راولپنڈی کنزیومر کورٹ اسٹاف نے بتایا کہ ان کیسوں کی فہرست فائلوں کے ساتھ تیار کی جارہی ہے، آئندہ دو روز میں یہ مکمل ریکارڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاس پیش کر دیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ان عدالتوں کے مقدمات ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتوں میں ٹرانسفر کر دیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ان عدالتوں
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا.(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا.