UrduPoint:
2025-09-17@22:47:24 GMT
اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے سے خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے،بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) پاکستانی پارلیمانی مشن کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے،تمام ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
(جاری ہے)
جمعہ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی عوام سے اس مشکل کی گھڑی میں دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے، ہم تمام ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے مل کر کردار ادا کریں، عالمی برادری کے مثبت کردار سے جارحیت اور تصادم کے بجائے دنیا میں امن اور سلامتی کو فروغ حاصل ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی سی)کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وفد میں سی ایس سی سی کے جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیائو اور سیکرٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری سے بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لن نے بھی ملاقات کی۔(جاری ہے)
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفرا سٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی قابلیت کو سراہا۔ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔