قبلہ اول کا دفاع پوری امت کا ایمانی فریضہ ہے، جے یو آئی کوئٹہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
جے یو آئی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حرمت اقصیٰ صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا ایمانی فریضہ ہے کہ وہ اپنے قبلہ اول کا دفاع کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام کوئٹہ کے رہنماء مولانا حافظ حسین احمد شرودی، حافظ حمد اللہ، عبدالرحمٰن رفیق و دیگر نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی حرمت کی پامالی عالم اسلام کے لئے ایک سنگین چیلنج ہے۔ امت مسلمہ مسجد اقصیٰ کے دفاع اور تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں کہا کہ حرمت اقصیٰ صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا ایمانی فریضہ ہے کہ وہ اپنے قبلہ اول کا دفاع کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پرصہیونی ریاست کے مسلسل حملے اور اس کے تقدس کی پامالی انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے علماء پر زور دیا کہ وہ اپنے منبر و محراب سے امت مسلمہ کو مسجد اقصیٰ کی تاریخی اہمیت اور اس پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کو متحد کریں اور انہیں صہیونی عزائم سے ہوشیار کریں۔ جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے، ہمارے دشمن ہمیں اسی طرح کمزور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک صہیونی ریاست پر مؤثر دباؤ ڈالیں اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری غیرت، ہماری شناخت اور ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے اور اگر ہم آج خاموش رہے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دیے تھے وہ بھی منظور نہیں کیے تھے، اسپیکر قومی اسمبلی
فائل فوٹواسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دیے تھے وہ بھی منظور نہیں کیے تھے۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے، امید ہے اب بھی قائمہ کمیٹیوں میں آجائیں گے، ہماری کوشش ہے یہ پارلیمنٹ کا پوری طرح حصہ رہیں۔
ایاز صادق نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی ریکوزیشنز آرہی ہیں انہیں ہم نہیں روک سکتے، قائمہ کمیٹیوں کو کسی صورت غیر فعال نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی واپس آئے اور قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بنے، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو اپنے ایم این اے ہونے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان جن کمیٹیوں کے چیئرمین تھے انکی جگہ ابھی نئے چیئرمین نہیں لگائے، میں کوشش کرتا رہوں گا کہ وہ قائمہ کمیٹیوں کا دوبارہ حصہ بن جائیں۔