لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں ماہ صیام کا آغاز ہوگیا، ملک بھر میں رمضان المبارک کی پہلی سحری کے موقع پر خصوصی اہتمام کیا گیا۔

لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ہوٹلوں اور ریستورانوں پر بھی رش دیکھا گیا جہاں لوگوں نے خصوصی طور پر پہلی سحری کا اہتمام کیا، شہریوں کی بڑی تعداد چنے، بونگ پائے، پراٹھے، انڈہ، لسی سمیت متعدد کھانوں سے لطف اندوز ہوئی۔

جہاں سحری کے مزے منفرد پکوان سے لئے گئے وہیں بعض شہروں میں عوام کو گیس کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

سحری کے بعد نماز فجر میں مساجد نمازیوں سے بھر گئیں، ذکرواذکار اور تلاوت قرآن پاک بھی کا خاص اہتمام کیا گیا، اس موقع پر فرزندان اسلام نے رب کے حضور رحمت، مغفرت اور بخشش طلب کی۔

علاوہ ازیں گزشتہ رات ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے پر نماز عشا کے بعد پہلی تراویح کا اہتمام کیا گیا، ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جہاں اہل ایمان نے نماز تراویح ادا کی۔

دوسری جانب رمضان المبارک کے آغاز پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو بابرکت مہینے کی مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اُمت مسلمہ کو رمضان کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، رمضان صبر، استقامت، ہمدردی، مساوات، اتحاد ویگانگت کا درس دیتا ہے، رمضان میں غربا، مساکین کی مدد کریں، ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان کا اصل پیغام صبر، شکر، ہمدردی اور اخوت و ایثار ہے، ماہ رمضان ہمیں دوسروں کے دکھ درد کا احساس دلاتا ہے، ہمیں اپنے آس پاس غریبوں اور محتاجوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، ہمیں ظلم و جبر کا شکار لاکھوں فلسطینی،کشمیری بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں متحد ہو کر اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانی ہے، وقت ہے کہ ہم امتِ مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط کریں اور باہمی تعاون کو فروغ دیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اہتمام کیا

پڑھیں:

بنگلہ دیش میں پہلی بار پاکستان لائیو اسٹائل ایگزیبیشن

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں آئی ایس او کے زیر اہتمام حمایت مظلومین ریلی، شیعہ سنی عوام کی شرکت
  • گلگت، حمایت مظلومین جہاں ریلی (2)
  • سرگودھا: گھر میں کھڑے رکشے  میں دھماکا، 5 افراد زخمی
  • گلشن نساء بلتستان کی تاریخ کی پہلی خاتون ایس پی بن گئیں
  • بلوچستان کی قابل فخر آئی ٹی یونیورسٹی جہاں طلبہ وطالبات پُرامن ماحول تعلیم حاصل کر رہے ہیں
  • بنگلہ دیش میں پہلی بار پاکستان لائیو اسٹائل ایگزیبیشن
  • معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
  • بھارت کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں، رانا احسان افضل
  • ملتان، رہبرمعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے المصطفیٰ ہائوس میں نشست کا اہتمام، کیک بھی کاٹا گیا 
  • امریکا: ٹیکساس کے گورنر نے مسلمانوں کو گھروں اور مساجد کی تعمیر سے روک دیا