پاک فوج کا مظفر گڑھ میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا قیام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
پاک فوج کا مظفر گڑھ میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا قیام ، پاک فوج کا مظفرگڑھ میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ ہوا۔ملتان کور کے زیر اہتمام اڈا خدائی میں دیہی عوام کے لیے طبی سہولیات کے تحت فری میڈیکل کیمپ لگایاگیا،ماہر امراض چشم، کارڈیالوجسٹ، سکن و چائلڈ اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔
1700سے زائد مریضوں کا معائنہ، الٹراساؤنڈ، ای سی جی اور لیبارٹری ٹیسٹ مفت کیے گئے ،مفت ادویات کی فراہمی، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد مستفید ہوئے۔علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے فلاحی اقدام پر شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا ، پاک فوج کی جانب سے عوامی خدمت کا عزم کیا گیا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
غیرت کے نام پر قتل کا کیس، بانو بی بی کی والدہ دو روزہ ریمانڈ پر تحقیقاتی ونگ کے حوالے
کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے بانو بی بی کی والدہ گل جان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ گل جان کو ایک روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا
انگریزی روزنامے میں شائع محمد ظفر بلوچ کی خبر کے مطابق گل جان کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ قرآن پاک اٹھائے ہوئے اپنی بیٹی کے قتل کا اقرار کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔
ویڈیو میں گل جان کا کہنا تھا کہ بانو بی بی کو غیرت کے نام پر اور بلوچ قبائلی روایات کے مطابق قتل کیا گیا۔
تحقیقات کے افسر جاوید بزدار کے مطابق، گل جان نے دعویٰ کیا کہ اس واقعے میں قبائلی عمائدین کا کوئی کردار نہیں اور ان کی طرف سے کوئی غلط فیصلہ نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کا بیان قرآن و سنت کے خلاف ہے، پاکستان علما کونسل
یاد رہے کہ ڈیگاری کے علاقے میں تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل بانو بی بی اور احسان اللہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں