City 42:
2025-12-04@22:54:49 GMT

رمضان المبارک :کن اوقات میں گیس ملے گی ؟ شیڈول جاری

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

شاہد ندیم سپرا:رمضان المبارک کےدوران گیس فراہمی کیلئےنیاشیڈول نافذالعمل کر دیاگیا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نےسحری وافطاری کےاوقات میں پریشرکیساتھ گیس فراہمی کافیصلہ کر لیا۔سحری کیلئے رات اڑھائی سے لیکر صبح 8بجے تک پریشر کیساتھ گیس ملے گی،افطاری کے اوقات میں دوپہر اڑھائی سے لیکر رات 10بجےتک گیس دی جائےگی۔
کمپنی نےرمضان المبارک میں بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے100ٹیمیں تشکیل دیدیں۔ جنرل مینجر لاہور ایسٹ راشد عنایت کے مطابق ٹیمیں 24گھنٹےفرائض انجام دیں گی۔

لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاکستان ائیرکوالٹی انیشیٹو کی ائیر کوالٹی سےمتعلق رپورٹ جاری

پاکستان ائیرکوالٹی انیشیٹو نے لاہور کی ائیر کوالٹی سےمتعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں نومبر میں فضائی آلودگی میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی یعنی 56 فیصد بہتری آئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ سال کی نسبت فضائی معیار میں نمایاں بہتری آئی اور 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

2025 میں فضائی آلودگی کی سطح کم ہو کر 237 مائیکروگرام، گزشتہ سال 539 تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی موجودہ سطح ابھی بھی تشویش ناک ہے۔

فضائی آلودگی کے خلاف حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات نظر آنے لگے ہیں۔ آئندہ برسوں کے اعداد و شمار بہت اہم ہوں گے۔ موسم اور ہواؤں کا اثر، آلودگی کی سطح میں کمی کا سبب ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نومبر میں ایک بھی دن آلودگی کی سطح 300 سے اوپر نہیں گئی۔ 2025 میں فضائی آلودگی میں کمی کے باوجود، خطرات ابھی برقرار ہیں

متعلقہ مضامین

  • سری لنکا میں دتوا طوفان کی تباہ کاریاں، لاہور سے 20 ٹن امدادی سامان روانہ
  • پشاور پولیس بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ لعلے گروپ کو انجام تک پہنچا دیا
  • پاکستان ائیرکوالٹی انیشیٹو کی ائیر کوالٹی سےمتعلق رپورٹ جاری
  • گلگت بلتستان کے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری، 24جنوری کو پولنگ
  • لاہور ہائیکورٹ نے 13 سالہ بچہ حقیقی والدین سے لیکر لے پالک ماں باپ کے حوالے کردیا
  • سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • سنگاپور : ثانوی سطح کے طلبہ کے اسمارٹ فون استعمال پر پابندی
  • ایئربس کے نئے اے320 طیاروں میں بڑی پیداواری خامی، ڈیلیوری شیڈول متاثر
  • ایئربس کے نئے طیاروں میں بڑی خامی کا انکشاف، ڈیلیوری شیڈول خطرے میں پڑ گیا
  • پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست کیلئے ضمنی انتخابات کا حتمی شیڈول جاری