وانا:دہشتگرد نے بارود بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، 2 فوجی جوان شہید،10 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
وانا(نیوزڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے ایدک میں خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 2 فوجی شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اس حملے میں 2 شہریوں سمیت کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے، حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
شہدا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔دوسری جانب لکی مروت کے علاقے عباسہ خٹک میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند ہلاک ، جب کہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ فائرنگ اس وقت شروع ہوئی، جب دریا پار پٹی کے علاقے میں پولیس کے گشت کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا، دہشت گردوں نے عباسہ خٹک اور وانڈا شہاب خیل کے درمیان پولیس وین پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد جواد اسحٰق نے حملے کو ناکام بنانے کے لیے علاقے میں کمک روانہ کی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس نے ایک عسکریت پسند کو مار گرایا، جب کہ اس کے ساتھی قریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سمندری؛ موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
ویب ڈیسک:فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر پولیس وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے۔
موٹروے ایم تھری پر سمندری کے قریب حادثہ ہوا، گاڑی کی بریک فیل ہونے سے کنٹینر سے ٹکرا گئی، حادثہ میں 2سرکاری ملازمین جا ں بحق ،جبکہ 8 زخمی ہو گئے، موٹروے پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ ملتان ریسکیوکے مطابق 2 اسپیشل برانچ اہلکار جا ں بحق، 8 اہلکار زخمی ہو گئے ، موٹروے پولیس نے لاشیں اور زخمی سول ہسپتال منتقل کر دئیے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
اسپیشل برانچ سپروائزر قمر، سپروائزر ظفر اقبال جا ں بحق اور اسپیشل برانچ ملازم رب نواز، سعید اعجاز، نعمان، قدیر، ڈرائیور ذوالفقار زخمی ہوئے، نعیم اختر اور کانسٹیبل کاشف گجر بھی زخمیو ں میں شامل ہیں۔
موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جبکہ ڈی ایس پی سمندری آفتاب صابر موقع پر پہنچے، موٹروے پولیس نے ریسکیو آپریشن مکمل کر کے جائے حادثہ محفوظ بنا دیا ۔